یوکرینی نائب وزیر خارجہ کے 4 روزہ دورۂ ہندوستان کے مقاصد

یوکرین

?️

سچ خبریں:بھارت کے ہندو ٹائمز اخبار نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ یوکرین کی نائب وزیر خارجہ آمینہ جاپارووا اپنے دورہ ہندوستان کے دوران اس ملک سے کیف کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد اور اس ملک کے تباہ شدہ توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر نو کے لیے ضروری سامان فراہم کرنے کے لیے کہیں گی۔

بھارتی وزارت خارجہ کے اعلان کے مطابق یوکرینی وزارت خارجہ کی یہ عہدیدار 4 روزہ دورے پر ہندوستان آنے والی ہیں ،اس سفر کے دوران وہ ہندوستانی حکام کے ساتھ یوکرین کی صورتحال اور عالمی مسائل پر بات چیت کریں گی۔

یورو نیوز ٹی وی چینل کے مطابق، بھارت، جو اس سال گروپ آف 20 (دنیا کی سب سے بڑی 20 اقتصادی طاقتوں) کی سربراہی کر رہا ہے، نے نہ صرف یوکرین میں ماسکو کی خصوصی فوجی کاروائیوں کے سلسلے میں روس کو مورد الزام ٹھہرانے سے انکار کیا، بلکہ اس سے تیل کی خریداری کی مقدار میں اضافہ کرتے ہوئے روس اور یوکرین کے درمیان تنازع کے حل کے لیے سفارتی حل تلاش کر رہا ہے۔

ہندو ٹائمز اخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یوکرین اپنے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو کے لیے ہندوستان سے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد کی درخواست کرے گا جس میں ادویات، طبی آلات اور توانائی کے آلات کے شعبوں میں امداد شامل ہوگی، یاد رہے کہ امینہ جاپارووا کا دورہ بھارت یوکرین میں ماسکو کے خصوصی فوجی آپریشن کے آغاز کے بعد کییف کے کسی عہدیدار کا اس ملک کا پہلا دورہ ہے۔

ہندو ٹائمز اخبار کے مطابق یہ ملاقات یوکرین کی جانب سے ہندوستان سے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو امن کے لیے مضبوط پیغام بھیجنے کی درخواست ہو سکتی ہے جبکہ پیوٹن اس سال جولائی میں شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کا دورہ کرنے والے ہیں نیز وہ ستمبر میں بھی جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے دوبارہ ہندوستان روانہ ہوں گے۔

اس اخبار کے مطابق، جاپارووا اپنے سفر کے دوران یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کا 10 نکاتی امن فارمولہ ہندوستانی حکام کے سامنے پیش کرنے والی ہیں اور ان سے یوکرین کے حق میں بین الاقوامی اتفاق رائے پیدا کرنے میں اس ملک کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرنے والی ہیں۔

یاد رہے کہ یوکرین G-20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے مدعو کیے جانے کے لیے بے حد بے چین ہے تاکہ اس طرح زیلنسکی کو اس سربراہی اجلاس میں بولنے کا موقع مل سکے۔

مشہور خبریں۔

وزیر اعظم نے تمام وفاقی وزارتوں کو ایک نیا حکم جاری کر دیا

?️ 11 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے بلوچستان کی محرومیوں اور

سی ڈی ڈبلیو پی نے 246 ارب روپے کے منصوبوں کی منظوری دے دی

?️ 8 ستمبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی (سی ڈی ڈبلیو پی) نے

پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کو کشمیر کی طرف متوجہ کیا

?️ 17 جون 2021اسلام آباد (سچ خبریں) دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق اقوام متحدہ

کُرم میں خوارج کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ: 4 دہشت گرد ہلاک، دو اہلکار شہید

?️ 30 نومبر 2025پشاور : (سچ خبریں) خیبر پختونخوا کے علاقے سینٹرل کُرم میں چنارک

امریکی سینیٹ نے یوکرین اور اسرائیل کے لیے مالی امداد کو آگے بڑھانے کے تایید کی

?️ 12 فروری 2024سچ خبریں:امریکی سینیٹ کے ڈیموکریٹس، سخت گیر ریپبلکن اور ڈونلڈ ٹرمپ کے

وینزوئلا تیل کے معاہدے کی رقم سے صرف امریکی مصنوعات خریدے گا: ٹرمپ

?️ 8 جنوری 2026سچ خبریں:امریکی صدر نے اعلان کیا ہے کہ وینزوئلا دو ممالک کے

دھونس و دھاندلی کی بجائے حکومت آئینی ترمیم کیلئے بیٹھ کر بات کرے ، عمر ایوب

?️ 18 اکتوبر 2024پشاور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور قومی اسمبلی میں

صیہونی ویب سائٹ کی نظر میں حماس کی طاقت

?️ 1 جنوری 2024سچ خبریں: ایک صیہونی ویب سائٹ نے غزہ کی پٹی پر صیہونی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے