?️
سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیراعظم نے یوکرین کے صدر سے ملاقات میں کہا کہ وہ یوکرین کی ہر ممکن مدد کریں گے۔
برطانوی مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے اتوار کو یوکرین کا دورہ کیا اور کیف میں اس ملک کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے بات چیت کی، بورس جانسن نے زیلنسکی سے ملاقات میں کہا کہ وہ یوکرین کی ہر ممکن مدد کریں گے، یاد رہے کہ انگلینڈ میں اپنی وزارت عظمیٰ کے دوران جانسن نے یوکرین کی مدد کے لیے بہت کوششیں کیں اور روس کے خلاف بہت سی پابندیاں لگائیں۔
انگلینڈ نے اب بھی اور "رشی سنک” کی وزارت عظمیٰ کے دوران بھی یوکرین کو امداد جاری رکھی ہوئی ہے، اس سے قبل یوکرین کے وزیر دفاع اولیکسی ریزنیکوف نے اعلان کیا تھا کہ برطانیہ نے اس ملک کو نئے ہیلی کاپٹر فراہم کیے ہیں جو بحیرہ اسود میں یوکرین کے فوجی اڈے کے قریب تعینات کیے گئے ہیں۔
ریزنکوف نے اپنے ٹویٹر پیغام میں برطانیہ کی طرف سے دیے گئے ہیلی کاپٹروں کی تعداد کا ذکر نہیں کیا، تاہم کہا کہ یہ "سی کنگ”کے ہیں جو انگلینڈ اور کئی دوسرے ممالک میں امریکہ کے لائسنس کے تحت بنائے جا رہے ہیں۔ یوکرین کے وزیر دفاع نے اس برطانوی اقدام "یوکرینی بحریہ کے لیے ایک مضبوط بوسٹر قرار دیا اور برطانوی وزیر دفاع بین والیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہمارا تعاون بڑھتا رہے گا، ہم مل کر پورے یورپ کے سمندروں اور زمینوں کو محفوظ بنائیں گے،برطانوی وزیر دفاع بین والیس نے گزشتہ سال نومبر میں اعلان کیا تھا کہ ان کا ملک یوکرین کو تین نئے سی کنگ ہیلی کاپٹر فراہم کرے گا۔
مشہور خبریں۔
پیپلزپارٹی اہم مسائل پر تمام جماعتوں سے بات چیت کی حامی
?️ 3 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) مرکز میں بڑھتی ہوئی سیاسی کشیدگی کے درمیان
دسمبر
عسکریت پسندی کے خطرے کا ’دوبارہ جائزہ‘ لینے کیلئے قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
?️ 7 اپریل 2023اسلام آباد;(سچ خبریں) مئی میں ہونے والے انتخابات کے معاملے پر اپوزیشن
اپریل
ٹرمپ کے مقدمے کی سماعت ملتوی؛لفظ الگ مطلب الگ
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فلوریڈا کی عدالت نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے
مئی
طاقت کا غلط استعمال،لاکھوں افراد کا قتل عام
?️ 2 مارچ 2022سچ خبریں:امریکہ اپنی طاقت کا غلط استعمال کرتے ہوئے متعدد ممالک پر
مارچ
ٹرمپ انتظامیہ نے ہارورڈ کو مزید 450 ملین ڈالر کی مالی امداد میں کٹوتی کر دی
?️ 14 مئی 2025سچ خبریں: وائٹ ہاؤس اور ہارورڈ یونیورسٹی کے درمیان کشیدگی کے تسلسل
مئی
ہنیہ کا لبنان کا دورہ؛ فلسطینی وفد کی شامی وزیر خارجہ سے ملاقات
?️ 21 جون 2022سچ خبریں: لبنان میں حماس کے میڈیا دفتر نے اعلان کیا کہ
جون
عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کا خطاب پانچ بجے نشر
نومبر
اسرائیل کی عراق پر امریکی یلغار سے نقل: سویڈش تجزیہ کار
?️ 30 جون 2025 سچ خبریں:سویڈش تجزیہ کار گرِگ سیمون نے اسرائیل کے حالیہ حملے
جون