🗓️
سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن کو لکھے گئے خط میں امریکی سینیٹ کے نمائندوں کے ایک گروپ نے کانگریس سے اجازت حاصل کیے بغیر یمن میں اس ملک کے فوجی حملوں پر تنقید کی۔
امریکی سینیٹ کے چار ارکان نے اس ملک کے صدر جوبائیڈن کو ایک خط لکھا ہے جس میں ان پر اپنے اختیارات کے استعمال اور کانگریس کی رائے لیے بغیر یمن میں حملے کرنے پر تنقید کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یمنی بحریہ کیسی ہے؟
ٹم کین، ٹاڈ ینگ، کرس مورفی اور مائیک لی نے اس خط میں لکھا کہ امریکی حکومت نے کہا ہے کہ حوثیوں کے ٹھکانوں پر حملوں نے آج تک صیہونی مفادات کے خلاف ان کے حملوں کو روکا نہیں ہے اور نہ ہی انہیں روکیں گا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ہم ایک علاقائی تنازع میں ہیں۔
چار امریکی سینیٹرز نے یمن میں امریکی فوج کے حملوں کو بیان کرتے ہوئے کہا کہ اگرچہ حوثی باغی اور ان کا حامی ایران کشیدگی میں اضافے کے ذمہ دار ہیں، لیکن ہمارا آئین تقاضا کرتا ہے کہ امریکہ، سوائے اس صورت حال کے کہ جہاں اسے اچانک حملے کو پسپا کرنے کی ضروت ہو کانگریس کے ووٹ کے بغیر فوجی کارروائی نہیں کر سکتا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے طویل عرصے سے کانگریس سے مشاورت اور ایسے فیصلوں کی اجازت کا مطالبہ کیا ہے جو بیرون ملک ہمارے فوجیوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتے ہیں،فی الحال حوثیوں کے خلاف فوجی کاروائی کے لیے کانگریس کی طرف سے کوئی اجازت نہیں ہے۔
مزید پڑھیں: انصاراللہ کے اراکین کی ماسکو میں پیوٹن کے خصوصی نمائندے کے ساتھ ملاقات
سینیٹرز نے بائیڈن انتظامیہ سے سوال کیا ہے کہ ایسی صورت حال میں جب وائٹ ہاؤس کا خیال ہے کہ یمن میں حملے یمنیوں کو روک نہیں سکیں گے۔
مشہور خبریں۔
بی بی سی کے بجٹ میں کٹوتی
🗓️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:برطانوی حکومت کی سیاسی بحث میں بی بی سی کا بجٹ
جنوری
3 صیہونی وزیروں نے ایک ساتھ استعفیٰ کیوں دیا؟
🗓️ 10 جون 2024سچ خبریں: الجزیرہ نے اپنی رپورٹ میں اعلان کیا کہ جنگ غزہ
جون
کورونا نے اسمبلی سرگرمیوں کو بھی متاثر کیا
🗓️ 24 اپریل 2021اسلام آباد(سچ خبریں) ملک بھر میںکورونا وائرس کی تیسری لہر کے جاری
اپریل
الہان عمر امریکی کانگریس کی رکن کی پاکستان آمد
🗓️ 19 اپریل 2022(سچ خبریں)امریکی رکن کانگریس الہان عمر آج پاکستان کے دورے پر اسلام
اپریل
آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی سپریم کورٹ میں سماعت
🗓️ 21 اپریل 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے صدارتی ریفرنس کی
اپریل
صیہونی حکومت کی ایران کو جواب کی کوشش ناکام
🗓️ 26 اکتوبر 2024سچ خبریں: اعلیٰ امریکی عہدیدار نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیل
اکتوبر
2021 میں بحرین کی حکومت کو 2.5 بلین کا خسارہ
🗓️ 25 دسمبر 2022سچ خبریں: بحرین کا مالی خسارہ سال 2021 میں 953 ملین دینار
دسمبر
ویگنر کمانڈر کی موت کے بارے میں مغربی ممالک کی قیاس آرائیاں
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: نیویارک ٹائمز اور وال اسٹریٹ جرنل نے پریگوزن کو لے
اگست