یمنیوں نے اسرائیلی دفاعی نظام کے کمزور پوائنٹس کو کیا کشف

دفاعی نظام

?️

سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے یمنی فوج کی طرف سے کل ایلات بندرگاہ پر کیے گئے ڈرون حملے پر وسیع رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ اسرائیلی ذرائع کے مطابق، دو ڈرونز کے ذریعے ایلات میں ہدف پر کیے گئے اس حملے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
یروشلم پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ یمنی مسلسل اسرائیل کی کمزوریوں کو بے نقاب کر رہے ہیں اور ان کے اثرات مسلسل، تباہ کن اور بالآخر مہلک ثابت ہو رہے ہیں۔ اخبار نے نشاندہی کی کہ یمنی ڈرونز میزائلوں کے مقابلے میں کم لاگت کے ہیں لیکن انہوں نے قابل ذکر نقصان پہنچایا ہے۔ جنگ بہت طویل ہو چکی ہے اور خطرات متنوع ہو گئے ہیں، یمنی اسرائیلی فضائی دفاعی نظام کے خلاف دراڑوں میں نفوذ کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی دایاں بازو کے اس اخبار نے اس بات کا اعتراف کیا کہ یمنیوں کو روکنا ممکن نہیں ہے اور اصل حل جنگ بندی ہے۔
یروشلم پوسٹ نے اسرائیلی وزیر دفاع یسریائل کاتز کی آن لائن جنگجو باتوں کے حوالے سے بھی لکھا کہ وزیر دفاع کی ہر دھمکی آمیز ٹویٹ اسرائیل کی بے بسی کو ہی ظاہر کرتی ہے۔
صہیونی ریجیم کے چینل 12 نے بھی رپورٹ دی کہ ریجیم کی فوج ایلات کے اوپر یمنی ڈرون کو روکنے میں ناکامی کی وجہ جاننے کی کوشش کر رہی ہے اور اس کی وجہ "سماد-3” ڈرون کی ریڈار کو دھوکہ دینے کی صلاحیت کو قرار دے رہی ہے۔
چینل نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اسرائیل کو یمنی میزائل اور ڈرون سسٹمز کو نشانہ بنانے میں دشواری کا سامنا ہے۔
اسرائیلی اخبار دی ٹائمز آف اسرائیل کی ویب سائٹ نے بھی خبر دی کہ ریجیم کی فوج نے ایک ڈرون کو تباہ کرنے میں ناکامی کے باوجود اس کی طرف کم از کم دو دفاعی میزائل فائر کیے تھے۔

مشہور خبریں۔

الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونیوں کی شرمناک ناکامی کے 6 اہم عوامل

?️ 9 اکتوبر 2023سچ خبریں:المنار نیوز نیٹ ورک بیس نے الاقصیٰ طوفان آپریشن میں صیہونی

ایران کے اسرائیل پر حملے کا جواب کیسے دیں گے؟امریکی صدر کا بیان

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا

سائفر کیس: شاہ محمود قریشی کی جیل میں طبیعت ناساز، ہسپتال منتقلی کی اجازت

?️ 2 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی آفیشل سیکرٹ عدالت نے سابق

ویانا مذاکرات ختم

?️ 10 اگست 2022سچ خبریں:پابندیوں کے خاتمے کے لیے ایران اور مغربی ممالک کے درمیان

’دغا باز دل‘ کی ابتدائی دو دن میں ریکارڈ کمائی

?️ 14 اپریل 2024کراچی: (سچ خبریں) عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی گئی رومانوی

سعودی امریکی تنازعات میں اضافے کے بعد اسلام آباد کی ریاض کی حمایت

?️ 19 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) سعودی امریکی تنازعات میں اضافے کے بعد اسلام

افغانستان پر توجہ نہ دی تو انسانی المیہ جنم لے گا:وزیر خارجہ

?️ 14 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ افغانستان

قابلِ اعتراض مواد شائع کرنے پر 12 لاکھ 50 ہزار یو آر ایلز کو بلاک کیا، پی ٹی اے

?️ 17 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان ٹیلی کمیونکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے