🗓️
سچ خبریں:یمنی مسلح فوج کے ترجمان جنرل یحییٰ ساری نے اعلان کیا ہے کہ اگر غزہ کی پٹی کی خوراک اور طبی ضروریات پوری نہیں کی گئیں تو یہ فوج کسی بھی قومیت کے جہاز کو مقبوضہ علاقوں کی طرف جانے نہیں دے گی۔
یمنی مسلح فوج کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ صیہونی حکومت کی جانب پیش قدمی کرنے والا کوئی بھی جہاز یمنی مسلح فوج کا جائز ہدف ہوگا۔ ہم تمام جہازوں اور کمپنیوں کو اسرائیلی بندرگاہوں کے ساتھ تجارت کرنے سے خبردار کرتے ہیں۔
ساری نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اس بیان کے اعلان کے بعد سے ہم صیہونی حکومت کو کسی بھی بحری جہاز کے گزرنے کی ممانعت کی قرارداد پر عمل درآمد کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا قابض حکومت میں غیر ملکی جہازوں کے داخلے پر پابندی کا فیصلہ بحیرہ احمر اور بحیرہ عرب میں اسرائیلی جہازوں کے گزرنے پر پابندی لگانے میں ہماری کامیابی کے بعد کیا گیا ہے۔
یمنی مسلح فوج کے ترجمان نے کہا کہ ہم بین الاقوامی تجارت کے جاری رہنے اور سمندر میں تمام بحری جہازوں کی نقل و حرکت پر زور دیتے ہیں، سوائے ان بحری جہازوں کے جو اسرائیل سے منسلک ہیں یا اسرائیلی بندرگاہوں تک سامان لے جاتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
مشرقی ایشیاء کے تین ممالک کا امریکی ٹیکسز کے خلاف مشترکہ اقدام
🗓️ 1 اپریل 2025 سچ خبریں:چینی ذرائع نے چین، جنوبی کوریا اور جاپان کے امریکی
اپریل
ٹرمپ ہوں یا بائیڈن امریکی سیاست نہیں بدلتی
🗓️ 16 فروری 2021سچ خبریں:امریکی دہشت گرد قوتیں شام ، عراق اور ترکی کے مابین
فروری
امریکی طرز کی آزادیٔ بیان؛ فلسطین کا حامی چینی طالب علم گرفتار اور ویزا منسوخ
🗓️ 4 فروری 2025سچ خبریں:امریکہ میں آزادیٔ اظہارکی حقیقت اس وقت بے نقاب ہو گئی
فروری
برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا
🗓️ 2 اپریل 2021لندن (سچ خبریں) برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر
اپریل
سعودی تکنیکی ٹیم کی تہران آمد
🗓️ 9 اپریل 2023سچ خبریں:سعودی ٹیکنیکل ٹیم تہران میں سعودی سفارتخانے اور مشہد میں اس
اپریل
حکام میرواعظ کو اپنا مذہبی فریضہ ادا کرنے کی اجازت دیں : فاروق عبداللہ
🗓️ 5 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
نومبر
صیہونی دنیا کے کسی کونے میں محفوظ نہیں
🗓️ 18 جنوری 2024سچ خبریں: دنیا بھر میں صیہونی مخالف جذبات کے تسلسل میں یونانی
جنوری
حزب اللہ نے اسرائیلی فوج کے 5 اہم ٹھکانوں کو میزائلوں سے نشانہ بنایا
🗓️ 17 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اسلامی
نومبر