ہم جنگ میں ملوث ممالک کو ہتھیار برآمد نہیں کریں گے: چین

چین

?️

سچ خبریں: چین کے اسرائیل میں واقع سفارت خانے نے "مڈل ایسٹ آئی” کی جانب سے ایران کو میزائل پروڈکشن سامان یا ایئر ڈیفنس سسٹم کی ترسیل کے دعوے کو مسترد کر دیا۔ بیجنگ کے سفارت خانے نے زور دے کر کہا کہ چین کبھی بھی جنگ زدہ ممالک کو ہتھیار فروخت نہیں کرتا۔
سفارت خانے کے بیان میں کہا گیا کہ چین اس رپورٹ کے مواد کو غلط قرار دیتا ہے۔ چین اپنے اصولوں اور ضوابط کے مطابق، کبھی بھی جنگ میں ملوث ممالک کو اسلحہ برآمد نہیں کرتا اور ڈوئل استعمال کی مصنوعات کی برآمدات پر سخت نظر رکھتا ہے۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ چین، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا مستقل رکن ہونے کے ناطے، فوجی شعبے سے متعلقہ اشیا کی برآمدات کے معاملے میں محتاط اور ذمہ دارانہ رویہ اپناتا ہے۔
مڈل ایسٹ آئی نے پیر کو ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ چین نے جدید گراؤنڈ ٹو ایئر میزائل سسٹمز ایران کو فراہم کیے ہیں۔ میڈیا کے مطابق، یہ اقدام تہران اور بیجنگ کے درمیان بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات کی ایک اور علامت ہے۔

مشہور خبریں۔

سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث پاکستان سمیت متعدد ممالک کے لیئے اہم اعلان کردیا

?️ 24 اپریل 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کی شدت کے باعث

کیا اب بھی ترکی اسرائیل کے ساتھ تجارت جاری رکھے گا؟

?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں:کویت میں اپنی پریس کانفرنس میں ترکی کے وزیر تجارت عمر

نیتن یاہو کی نوزائیدہ کابینہ کے خلاف صیہونی سڑکوں پر ہنگامہ

?️ 20 جنوری 2023سچ خبریں:بنیامین نیتن یاہو کی کابینہ کے ہاتھوں عدالتی نظام کی طاقت

صیہونیوں کی ایک بار پھر مسجدالاقصیٰ پر یلغار

?️ 23 جون 2021سچ خبریں:آج بدھ کے روز صہیونی فوج کی حمایت سے درجنوں صہیونی

یوکرین میں امریکہ کی حالت زار

?️ 23 جولائی 2023سچ خبریں:واشنگٹن میں روسی سفارت خانے نے ہفتے کے روز ایک بیان

نیٹو کی چین کو دھمکی

?️ 18 جون 2024سچ خبریں: نیٹو کے سکریٹری جنرل نے یوکرین کے خلاف جنگ میں

یمن میں امریکی اور برطانوی جارحیت 

?️ 17 مارچ 2025سچ خبریں: یمن کی قومی خودمختاری کو پامال کرنے والے ایک غیر

سعودی اتحاد وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ مزید جارح ہوتا جا رہا ہے: انصار اللہ

?️ 16 فروری 2022سچ خبریں:تحریک انصاراللہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی اتحاد گذشتہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے