🗓️
سچ خبریں:اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں رمضان المبارک کے پہلے دن رہبر انقلاب کی موجودگی میں قرآن مجید کے ساتھ انس کے عنوان سے ایک محفل منعقد ہوئی۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے دار الحکومت تہران میں رمضان المبارک کے پہلے دن کی شام آیت اللہ خامنہ ای کی موجودگی میں انس با قرآن کے عنوان سے ایک نورانی اجتماع منعقد ہوا جس میں متعدد ممتاز قاریوں، پروفیسروں اور قرآنی محققین نے شرکت کی ۔
آیت اللہ خامنہ ای نے اس اجتماع میں تقریر کرتے ہوئے کہا کہ سامعین تک قرآن مجید کے مفاہیم اور مضامین پہنچانے کے لیے قرآن مجید کی تلاوت کے پروگراموں میں آیات کے ترجمے اور تفسیر کو بھی پیش کیا جائے تاکہ سننے والوں کے دلوں پر اثر انداز ہو،انہوں نے قرآنی ماہرین اور محققین سے کہا کہ وہ اس طرح کے پروگراموں کا طریقہ کار تلاش کریں۔
آیت اللہ خامنہ ای نے ایران میں بہت سے ممتاز قاریوں، اچھی تلاوت کرنے والے اور صحیح قاریوں کی موجودگی اور تلاوت کے اچھے طریقوں سے آشنا ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا،انہوں نے قرآن کی تلاوت کرنے والوں کو خدا کے پیغام کو لوگوں کے دلوں تک پہنچانے کی وجہ سے ایک ممتاز اور محترم مشن اور مقام کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ قرآن کو سننا ایک ضروری عمل ہے، یہ رب پر ایمان اور خدا کی رحمت حاصل کرنے کی بنیاد ہے جو آیات الٰہی پر غور و فکر کرنا ممکن بناتی ہے اس لیے قرآن کی تلاوت اور سننے میں سنجیدہ ہونا چاہیے۔
اس سلسلے میں قائد انقلاب نے عام لوگوں کو تلقین کی کہ وہ اپنے روزہ مرہ کے کاموں کو اس طرح منظم کریں کہ روزانہ قرآن کا ایک صفحہ بھی پڑھیں، آیت اللہ خامنہ ای نے قرآن کی زبان سے عوام کی واقفیت کی کمی کو قرآن کے مفہوم کو سمجھنے میں رکاوٹ نہ سمجھتے ہوئے تاکید کی کہ قرآن کے ماہرین اور محقیقن کو اس کے لیے راہیں تلاش کرنی چاہیے تاکہ آیات کے عمدہ موضوعات تلاوت سننے والوں تک پہنچ سکیں۔
مشہور خبریں۔
عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا ہدایت نامہ جاری
🗓️ 7 مئی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) عید الفطر پر قیدیوں کی سزا میں نرمی کا
مئی
امارات نے مسجد الاقصی پر حملے کے چند دن بعد صہیونیوں کی میزبانی کی
🗓️ 9 جنوری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کا ایک سرکاری وفد یہودی پارٹی کے سربراہ اٹمار
جنوری
کبریٰ خان اور گوہر رشید نے سعودی عرب میں نکاح کرلیا
🗓️ 16 فروری 2025کراچی: (سچ خبریں) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کبریٰ خان اور
فروری
ارشد ندیم کے لیے مہربانیاں
🗓️ 12 اگست 2024سچ خبریں: گزشتہ چند ہفتوں سے سوشل میڈیا پر پاکستان میں ٹیکسوں،
اگست
سعودیوں نے یمن کے صعدہ کو توپ خانے سے نشانہ بنایا
🗓️ 3 جنوری 2022سچ خبریں: یمن کے نہتے اور بے گناہ عوام کے خلاف سعودی
جنوری
جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے ذریعے سرکاری اداروں، وزارتوں، ڈویژنز کو نشانہ بنانے کا انکشاف
🗓️ 19 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جعل سازی پر مبنی ای میل حملوں کے
ستمبر
ٹرمپ 5 اہم ریاستوں میں بائیڈن سے آگے
🗓️ 8 نومبر 2023سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اور سیانا انسٹی ٹیوٹ کے مشترکہ سروے سے پتہ
نومبر
غزہ کی تازی ترین صورتحال
🗓️ 19 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق کہ اس حکومت کے اکثر
نومبر