سچ خبریں: روس کے ساتھ جنگ کے لیے یوکرین کو اندھا دھند کھیپ بھیجے جانے کے بعد یورپی ممالک کے ہتھیاروں اور فوجی ساز و سامان کے ذخیرے میں کمی پر یونین کے اعلیٰ عہدیدار نے شکایت کی۔
یوروپی یونین کی خارجہ پالیسی کے عہدیدار جوزپ بریل نے منگل کی صبح اعلان کیا کہ یورپی ممالک کے ہتھیاروں کے ذخیرے کا ایک بڑا حصہ کیف حکومت کے حوالے کرنے کی وجہ سے خالی کر دیا گیا ہے۔
ریانووسٹی ویب سائٹ کے مطابق بریل نے یورپی پارلیمنٹ میں تقریر کے دوران کہا کہ یوکرین کو فوجی امداد بھیجنے کے بعد یورپی یونین کے ممالک میں ہتھیاروں کے ذخیرے ختم ہو چکے ہیں۔
انہوں نے اس بارے میں وضاحت کرتے ہوئے کہای کہ زیادہ تر یورپی یونین کے رکن ممالک کے فوجی سازوسامان کے ذخیرے اگر ختم نہیں ہوئے تو کافی حد تک کم ہو چکے ہیں کیونکہ ہم یوکرینیوں کو بڑی مقدار میں ہتھیار فراہم کرتے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے رکن ممالک پر زور دیا کہ وہ اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو دوبارہ بھریں کیونکہ، ان کے مطابق، اس طرز عمل سے اخراجات کم ہوں گے۔
اس سے قبل وال اسٹریٹ جرنل کی اشاعت نے روس کے ساتھ جنگ میں یوکرین کی مدد کرنے کے بعد امریکی فوج کے کچھ بنیادی گولہ بارود کے ذخیرے کی کمی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا تھا کہ پینٹاگون بھی انہیں تبدیل کرنے میں تاخیر کر رہا ہے۔
کہا جاتا ہے کہ گزشتہ چھ ماہ میں امریکا نے 16 ہیمارس راکٹ لانچر، ہزاروں چھوٹے ہتھیار، ڈرون، میزائل اور دیگر فوجی سازوسامان یوکرین بھیجے ہیں۔
مشہور خبریں۔
دہشتگرد نے پہلے فائرنگ کی پھرتیسری صف میں جاکر خود کو دھماکے سے اڑایا،آئی جی خیبرپختونخوا پولیس
مارچ
سویڈن کی مصنوعات کا پوری دنیا کے مسلمان بائیکاٹ کیسے کریں؟
اگست
شکرِ خدا ایک پیغام بھیجنے میں کامیاب ہو گئے: وزیر خارجہ
دسمبر
نیتن یاہو کے ترجمان کو کس بات پر برطرف کیا گیا؟
مارچ
ہمیں اپنے جوہری وار ہیڈز میں تیزی سے اضافہ کرنا چاہیے: شمالی کوریا
جنوری
کوئی ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے تو سیسہ پلائی دیوار بن جاتے ہیں۔ وزیراعظم
مئی
یوکرین جنگ میں صیہونی اشتعال انگیزیوں کے خلاف روس کا جواب
مارچ
عراق کے صوبہ صلاح الدین میں داعش کا ٹھکاہ تباہ
نومبر