?️
سچ خبریں: پینٹاگون کے فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ یمنیوں کا مقصد بحیرہ احمر میں اسرائیل کے اثاثوں پر حملہ کرنا ہے اور ان کا امریکی جہازوں کو خطرے میں ڈالنے دینے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے لہذا موجودہ حالات میں یمن کے خلاف کاروائی کرنا غلط ہے۔
پولیٹیکو اخبار نے الجزیرہ کا حوالہ دیتے ہوئے دو امریکی حکام کے حوالے سے لکھا ہے کہ جو بائیڈن کی انتظامیہ کے اعلیٰ حکام اس بات پر متفق ہیں کہ یمن کی مسلح افواج (انصار اللہ) پر حملہ موجودہ حالات میں ایک غلط قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی جہازوں کے خلاف یمنی فوج کی کارروائیاں
اس رپورٹ کی بنیاد پر الجزیرہ نیوز چینل نے لکھا ہے کہ امریکی فوجی افسران نے پہلے بحیرہ احمر میں یمنی مسلح افواج کے حملوں کا سخت ترین جواب دینے کی تجویز پیش کی تھی لیکن اب وہ اس پر عمل نہیں کر رہے ہیں۔
امریکی اخبار نے وضاحت کی کہ پینٹاگون نے بائیڈن کو یمن پر حملے کے لیے مجوزہ آپشنز کے بارے میں آگاہ نہیں کیا اور نہ ہی اس کے بارے میں کوئی مشورہ دیا۔
پولیٹیکو نے لکھا کہ امریکی حکام کا ماننا ہے کہ یمنی مسلح افواج بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہازوں کو نہیں بلکہ اسرائیلی مفادات اور اثاثوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔
اس ممتاز امریکی اخبار کے مطابق پینٹاگون کے فوجی حکام کا خیال ہے کہ خطے میں تنازع کا دائرہ وسیع ہونے کا امکان ہے اور پینٹاگون کے کئی فوجی کمانڈروں کا خیال ہے کہ خطے میں امریکی میرینز اور پیادہ فوج کو خطرہ ہے۔
یمنی مسلح افواج کے ترجمان نے بدھ کے روز ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صہیونی دشمن کے خلاف فوجی آپریشن اور بحیرہ عرب نیز بحیرہ احمر میں اسرائیلی جہازوں کی نقل و حرکت روکنے کے فیصلے پر عمل درآمد جاری رہے گا۔
انہوں نے کہا کہ صیہونی قابض اور جارح حکومت جب تک غزہ میں ہمارے بھائیوں کے خلاف جارحیت بند نہیں کرتی تب تک اس کے خلاف ہماری کاروائیاں جاری رہیں گی۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں یمنیوں کا پلڑا بھاری
یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے کہا کہ یمنی میزائل یونٹ نے مقبوضہ فلسطین کے جنوب میں واقع ایلات کے علاقے ام الرشراش میں صیہونی حکومت کے فوجی اہداف پر متعدد بیلسٹک میزائل داغے۔


مشہور خبریں۔
صہیونی جنگی کابینہ میں بحران کے بارے میں ایک نیا انکشاف
?️ 15 اپریل 2024سچ خبریں: صیہونی تجزیہ نگار اور صحافی نے سوشل میڈیا پر ایک
اپریل
بہترین اداکارہ کا ایوارڈ جیتنے کے بعد مہوش حیات کی فسلطینیوں سے اظہار یکجہتی
?️ 23 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) ہر سال ہونے والے ’انٹرنیشنل پاکستان پرسٹیج ایوارڈز‘ (آئی
اکتوبر
بحیرہ احمر کی کارروائی میں ہمارا واحد ہدف اسرائیل ہے: یمن
?️ 17 ستمبر 2025سچ خبریں: یمن کے وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے
ستمبر
پرویز الہٰی اڈیالہ جیل سے گرفتار، ایک روزہ راہداری ریمانڈ منظور
?️ 16 ستمبر 2023راولپنڈی: (سچ خبریں) اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور
ستمبر
ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے
جولائی
پاکستان غیرقانونی ہجرت کے خاتمے کیلئے بین الاقوامی برادری کے ساتھ ہے۔ طلال چوہدری
?️ 28 نومبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری نے کہا ہے
نومبر
کیا اسرائیل رفح پر حملہ دوبارہ حملہ کرے گا ؟
?️ 13 فروری 2024سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹی وی کے چینل 14 نےاس حکومت کی
فروری
لبنان میں اسرائیل کا ایک نیا جاسوسی نیٹ ورک تباہ
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: خبر رساں ذرائع نے لبنان میں ایک نئے جاسوسی نیٹ
مارچ