کیا اسرائیل اپنا دفاع کر رہا ہے؟

دفاع

?️

سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے جرائم کے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ اس حکومت کے اقدامات اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز کر گئے اور بیجنگ عام شہریوں کے قتل کی مذمت کرتا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق چینی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چونینگ نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے اقدامات اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز کر گئے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: فلسطینیوں کی نسل کشی میں امریکہ کا کردار

انہوں نے X سوشل میڈیا (سابقہ ​​ٹویٹر) پر ایک پیغام شائع کرتے ہوئے لکھا کہ غزہ کی پٹی میں بمباری میں اقوام متحدہ کے 60 سے زائد ملازمین، 100 طبی عملہ اور 8 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہوئے۔

یہ صورت حال ظاہر کرتی ہے کہ اسرائیل کے اقدامات اپنے دفاع کی حدود سے تجاوز کر چکے ہیں،اپنا دفاع ہر ریاست کا حق ہے لیکن بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔

ہوا چونینگ نے مزید کہا کہ ہم ان تمام کاروائیوں کی مذمت کرتے ہیں جو شہریوں کو نشانہ بناتی ہیں اور انہیں خطرے میں ڈالتی ہیں،تمام انسانی جانیں قیمتی ہیں،فلسطینیوں کی جانوں کی حفاظت دوسرے لوگوں کی جانوں کی طرح ہونی چاہیے،تاریخ نے ثابت کیا ہے کہ فوجی طاقت امن کی پیامبر نہیں ہوتی۔

مزید پڑھیں: مغربی حکام صیہونیوں کے تلوے کیوں چاٹ رہے ہیں؟

اس چینی اہلکار نے مزید لکھا کہ تشدد صرف موت، مزید نفرت اور انتقام کا باعث بنتا ہے،پائیدار سلامتی صرف اجتماعی سلامتی کے تصور پر عمل پیرا ہو کر حاصل کی جا سکتی ہے۔ بین الاقوامی انصاف کو صرف بین الاقوامی قوانین کی پاسداری سے ہی محفوظ کیا جا سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

وزیراعظم شہبازشریف کا ملائیشین ہم منصب سے رابطہ، جنوبی ایشیا میں کشیدہ صورتحال سے آگاہ کیا

?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی ملائیشیا کے وزیرِ اعظم

 ٹرمپ،عرب ممالک کے سربراہان کے کہنے پر سوڈان میں جنگ بندی کی کوشش کریں گے

?️ 21 نومبر 2025  ٹرمپ،عرب ممالک کے سربراہان کے کہنے پر سوڈان میں جنگ بندی

مجھے پلاسٹک نہ کہا جائے، متھیرا کا جواب

?️ 23 مارچ 2021کراچی (سچ خبریں)اداکارہ و ٹی وی میزبان متھیرا نے انکشاف کیا کہ

پاکستان میں غیرقانونی طور رہائش پذیر افراد کو یکم نومبر تک ملک چھوڑنے کا حکم

?️ 3 اکتوبر 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ

لبنانی فوج کے کمانڈر نے دی استعفیٰ دینے کی دھمکی 

?️ 30 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی اخبار الاخبار نے اپنی رپورٹ میں لکھا ہے کہ

چین کے ساتھ تجارتی معاہدے پر ٹرمپ کی کینیڈا کو وارننگ

?️ 1 فروری 2026سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ ممکنہ تجارتی معاہدے

سعودی عرب کی فلسطین کو تسلیم کرنے اور صیہونی جارحیت کا مقابلہ کرنے کی اپیل

?️ 23 ستمبر 2025 سچ خبریں:سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان آل سعود

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے