?️
سچ خبریں:اگرچہ کابل میں طالبان کی موجودگی کے تقریبا ایک ماہ بعد تک کچھ افغان محکموں اور اداروں میں خواتین ملازمین کے داخلے کو روک دیا گیا تھا ،تاہم کابل ایئرپورٹ پر کام کرنے والی کچھ خواتین آج اپنے کام پر واپس آگئیں۔
طالبان کے افغان دارالحکومت میں داخل ہونے کے ایک ماہ سے بھی کم عرصے بعدکچھ خواتین نے کابل ایئرپورٹ پراپنے کام پر واپس آنے کا فیصلہ کیا،جب کہ طالبان نے کہا کہ خواتین کو حفاظت کے لیے گھروں میں رہنا پڑے گا اس لیے کہ خطرات زیادہ ،تاہم بعض خواتین نے محسوس کیا کہ انھیں اپنے اخراجات پورا کرنے کے لیے کام پر واپس جانا پڑے گا،واضح رہے کہ 80 سے زائد خواتین 15 اگست کو طالبان کے قبضے سےقبل کابل ہوائی اڈے پر کام کرتیں تھیں جن میں سے صرف 12 ہی کام پر واپس آئیں اس لیے کہ وہ ان چند خواتین میں سے ہیں جنہیں دارالحکومت میں کام پر واپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ طالبان نے زیادہ تر خواتین سے کہا ہے کہ وہ اگلے نوٹس تک کام پر واپس نہ آئیں،یادرہے کہ افغانستان میں خواتین کے حقوق کو 1996 سے 2001 تک طالبان کے دور میں سختی سے محدود کیا گیا تھا ،تاہم اب اس گروپ نے کہا ہے کہ اقتدار میں واپسی کے بعد سے وہ ایسا نہیں کریں گے۔
واضح رہے کہ طالبان ایجوکیشن حکام کے مطابق جب تک کہ کلاسیں الگ ہوتیں یا کم از کم درمیان پردہ لگایا جاتا،خواتین کو یونیورسٹی جانے کی اجازت ہوگی تاہم انھیں اپنے چہرے پر نقاب لگانا ہوگا ،درایں اثنا افغانستان میں اقوام متحدہ کی خواتین کی نمائندہ ایلیسن ڈیوڈیان نے بدھ کے روز خبردار کیا کہ طالبان افغان خواتین کے حقوق کا احترام کرنے کے اپنے وعدے پر قائم رہنے میں ناکام رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
دارفور اور فاشر سوڈان کے لیے اہم کیوں ہیں؟
?️ 2 نومبر 2025سچ خبریں: سوڈان کے مغربی علاقے دارفور اور اس کا اہم شہر
نومبر
آل سعود کی جیلوں میں تشدد کی چونکا دینے والی تفصیلات
?️ 15 ستمبر 2022سچ خبریں:سعودی عرب کے ایک سابق سکیورٹی افسر نے آل سعود کی
ستمبر
مقبوضہ فلسطین میں صیہونی بستیوں کی سیکورٹی کمزور
?️ 1 فروری 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی فوج سے وابستہ مطالعاتی مرکز میں کی گئی
فروری
کبھی نہ کبھی شادی ہوگی، پانچ بچوں کی خواہش ہے، سونیا حسین
?️ 15 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) مقبول اداکارہ و ماڈل سونیا حسین نے امید ظاہر
اپریل
اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل
?️ 21 اکتوبر 2025اسلحے کی گرم مارکیٹ میں نیٹو کا کرپشن سکینڈل یورپی تحقیقاتی میڈیا
اکتوبر
سعودی میڈیا کی نظرمیں بن فرحان کا دورہ تہران
?️ 18 جون 2023سچ خبریں:عرب ذرائع نے اطلاع دی کہ تہران اور ریاض کے درمیان
جون
ریاض اجلاس میں حماس کا پیغام
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:آج اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے سعودی عرب کے دارالحکومت میں
نومبر
اسرائیل کی صورتحال پر امریکہ کا رد عمل
?️ 14 مئی 2021سچ خبریں:امریکی حکام نے صیہونی جارحیت کی حمایت کرتے ہوئے اعلان کیا
مئی