🗓️
سچ خبریں:ابوظہبی اور انقرہ کے درمیان برسوں کے کشیدہ تعلقات کے بعد کل رات متحدہ عرب امارات کے ولی عہد نے ترکی کے صدر سے مشترکہ مفاد میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے پر بات چیت کی۔
متحدہ عرب امارات کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (وام) کی رپورٹ کے مطابق ابوظہبی کے ولی عہد شہزادہ محمد بن زائد آل نہیان اور ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے کئی سالوں تک تعلقات کشیدہ رہنے کے بعد کل رات (30 اگست) ٹیلی فون پر بات چیت کی۔
رپورٹ کے مطابق اس ٹیلی فون گفتگو میں ، دوطرفہ تعلقات اور دونوں ممالک اور انسانی دوستانہ مشترکہ مفادات کو پورا کرنے اور انھیں مضبوط بنانے نیز فراغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق فریقین نے کئی مسائل اور علاقائی اہمیت کے بین الاقوامی معاملات پر تبادلہ خیال کیا، الخلیج آن لائن ویب سائٹ کے مطابق یہ فون کال متحدہ عرب امارات کے قومی سلامتی کے مشیر طحنون بن زائد کے ترکی کے دورے کے چند روز بعدکئی گئی ہے جو دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو ٹھیک کرنے کی کوششوں کے ایک حصے کے طور پر ہے اس لیے کہ فریقین کے درمیان مختلف معاملات کی وجہ سے تعلقات شدید خراب ہو چکے تھے
واضح رہے کہ 18 اگست کو اردگان کے ساتھ طحنون بن زائد کی ملاقات کے بعد ، متحدہ عرب امارات کے صدر کے سفارتی مشیر انور قرقاش نے کہا کہ ابوظہبی اب ہر ایک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کر رہا ہے اور اختلاف رائے اقتصادی تعلقات کو مضبوط کرنے سے نہیں روک سکے گا۔
اردگان نےبھی بات چیت کے بعد واضح کیا کہ ان کا ملک اور متحدہ عرب امارات حالیہ مہینوں میں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں ہیں اور انہوں نے پیش رفت کی ہے نیز وہ ابوظہبی کے ولی عہد سے ملنا پسند کریں گے۔
مشہور خبریں۔
مسجد اقصیٰ میں ہونے والا دھماکے
🗓️ 2 اکتوبر 2022سچ خبریں: فلسطینی تحریک حماس کے سیاسی بیورو کے رکن روحی
اکتوبر
عمران ریاض کی بازیابی کیلئے آئی جی پنجاب کو 13 ستمبر تک کی مہلت
🗓️ 6 ستمبر 2023لاہور:(سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ نے لاپتا اینکر پرسن عمران ریاض کو
ستمبر
اسلام آباد میں غزہ بچاؤ مارچ، سینیٹر مشتاق، منتظمین کے خلاف مقدمہ درج
🗓️ 25 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد میں جماعت اسلامی کے غزہ بچاؤ
مارچ
روس کا جوہری نظریہ مکمل ہے: پیوٹن
🗓️ 11 دسمبر 2024سچ خبریں: روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان کیا ہے کہ
دسمبر
سعودی عرب میں معاشی بحران کی شدت / اسلامی بانڈز کے اجراء کا آغاز
🗓️ 8 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی عرب میں ڈیبٹ منیجمنٹ سینٹر نے سعودی عرب میں 2
جولائی
یمن کے بیلسٹک میزائل حملے کی انفرادیت؛اسرائیل کے دل پر کاری وار
🗓️ 19 ستمبر 2024سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے ایک سینئر تجزیہ کار کا کہنا ہے
ستمبر
غزہ میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے: برطانوی وزیر خارجہ
🗓️ 8 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں جان بوجھ کر فاقہ
اگست
لاہور: صرف 20 وینٹی لیٹرز دستیاب لواحقین شدید پریشان
🗓️ 26 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) مطابق لاہور کے تمام سرکاری اسپتالوں کے وینٹی لیٹرز95 فیصد
اپریل