?️
سچ خبریں: ریوٹرز اور اِپسوس کے مشترکہ جائزے میں انکشاف ہوا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں تیز رفتار کمی واقع ہوئی ہے اور اب صرف 38 فیصد امریکی عوام ان کی کارکردگی سے مطمئن ہیں۔
واضح رہے کہ یہ شرح جنوری 2025 میں ان کے دوسری مدت کے صدارتی عہدے کا حلف اٹھانے کے بعد سے اب تک کی کم ترین سطح ہے۔
یہ سروے 14 سے 17 نومبر کے درمیان کیا گیا، جس میں 60 فیصد سے زائد امریکیوں نے صدر ٹرمپ کی کارکردگی کو ناقابلِ قبول قرار دیا۔ یہ پہلا موقع ہے جب ان کی مقبولیت کی شرح ان کی دوسری صدارتی مدت میں 40 فیصد سے بھی نیچے گر گئی ہے، حالانکہ جنوری میں یہ 47 فیصد تھی۔
ماہرین کے مطابق مہنگائی میں مسلسل اضافہ اور جیفری ایپسٹین کے بدنام زمانہ کیس میں حکومتی رویے نے عوامی غم و غصے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سروے کے مطابق، صرف 20 فیصد شہریوں کا خیال ہے کہ ایپسٹین مقدمے کی تحقیقات درست طریقے سے ہو رہی ہیں، جبکہ 70 فیصد کا ماننا ہے کہ حکومت ایپسٹین کے گاہکوں سے متعلق اہم معلومات چھپا رہی ہے۔
یہ تنازعہ اس وقت اور بھی بھڑکا جب ڈیموکریٹس نے گزشتہ ہفتے ایپسٹین کے کچھ ای میلز جاری کیے، جن کے بارے میں ان کا دعویٰ ہے کہ یہ ثبوت ہیں کہ صدر ٹرمپ اس مجرمانہ سرمایہ کار کے غیر قانونی کاموں سے واقف تھے۔ وائٹ ہاؤس نے ان الزامات کو صدر کی کردار کشی کی کوشش قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔
اس سروے میں امریکہ بھر سے 1,017 شہریوں نے حصہ لیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
معاہدے کے تحت رہا کیے گئے 14 فلسطینی قیدی دوبارہ گرفتار
?️ 23 مارچ 2024سچ خبریں: فلسطینی قیدیوں کے کلب نے اعلان کیا ہے کہ صیہونی
مارچ
حکومت نے کورونا ویکسینیشن کے لئے عمر کی حد میں مزید کمی کر دی
?️ 11 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) حکومتِ پاکستان نے کورونا ویکسین کے لئے عمر
ستمبر
اسلامی جہاد: ‘غزہ امن کونسل’ کی رپورٹ مقبوضہ کی داستان سے جانبداری ہے
?️ 19 مئی 2026سچ خبریں: فلسطینی تحریک اسلامی جہاد نے ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے
مئی
ہم فلسطینیوں کو بھوک سے مرتے نہیں دیکھ سکتے:شلٹز
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمنی کے چانسلر نے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے ساتھ
مارچ
لبنان، امریکہ اور صیہونی حکومت کے درمیان سہ فریقی اجلاس میں کیا ہوا؟
?️ 4 دسمبر 2025سچ خبریں: ویب سائٹ ایکسیوس نے جنوبی لبنان کے قصبے الناقورہ میں لبنان،
دسمبر
پاکستان کا مصنوعی ذہانت کے اخلاقی استعمال کیلئے ’بائنڈنگ‘ فریم ورک کا مطالبہ
?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری خارجہ سائرس قاضی نے مصنوعی ذہانت اور
نومبر
قبضے کے سلسلہ میں برطانیہ کا دوہرا معیار
?️ 2 فروری 2023سچ خبریں:لندن میں فلسطینی اتھارٹی کے نمائندے نے ایک برطانوی ٹی وی
فروری
شاہ رخ خان کا ہاتھ جوڑ کر مداحوں کو سلام اور شکریہ
?️ 21 اکتوبر 2021ممبئی (سچ خبریں) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے آج صبح
اکتوبر