?️
چینی وزیر خارجہ تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے ہندوستان کا دورہ
چین کے وزیر خارجہ وانگ یی تین سال کے وقفے کے بعد پیر کو بھارت کا دورہ کریں گے، جہاں وہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور سرحدی مسائل پر بات چیت کریں گے۔ یہ پیش رفت ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب 2020 کی سرحدی جھڑپوں کے بعد تعلقات میں کشیدگی آ گئی تھی۔
بھارتی خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کے مطابق، وانگ یی نئی دہلی میں بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال سے ملاقات کریں گے۔ دونوں رہنما سرحدی تنازعات پر خصوصی نمائندوں کی حیثیت سے بات چیت کریں گے۔ ان کی آخری ملاقات رواں سال جون میں بیجنگ میں ہوئی تھی۔
وانگ یی کا بھارت کا آخری دورہ 2022 میں ہوا تھا۔ اگرچہ اس بار بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر سے ملاقات کی باضابطہ تصدیق نہیں ہوئی، لیکن جے شنکر گزشتہ ماہ 2019 کے بعد پہلی بار بیجنگ گئے اور اپنے چینی ہم منصب سے ملاقات کی۔ رپورٹس کے مطابق جے شنکر آئندہ ہفتے روس کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سے قبل میڈیا نے اطلاع دی تھی کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ممکنہ طور پر رواں ماہ کے آخر میں چین میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اگرچہ اس خبر کی دونوں جانب سے تصدیق نہیں ہوئی، لیکن چینی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ وہ مودی کے دورے کا خیر مقدم کرے گی۔
2020 میں لداخ کے گالوان وادی میں ہونے والی جھڑپ میں 20 بھارتی اور 4 چینی فوجی ہلاک ہوئے تھے، جس کے بعد دونوں ممالک نے محتاط انداز میں تعلقات کو مستحکم کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ گزشتہ ماہ بھارت نے 2020 کے بعد پہلی بار چینی شہریوں کو سیاحتی ویزے جاری کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کیا۔
بھارت اور چین کے درمیان سرحدی تنازع کی جڑیں ایک صدی پرانی ہیں اور 1914 کے "شملہ معاہدے” تک جاتی ہیں، جس میں برطانوی حکومت اور تبتی حکام نے شمال مشرقی بھارت اور بیرونی تبت کے درمیان "میک موہن لائن” متعین کی تھی۔ یہ مسئلہ آج بھی دونوں ممالک کے درمیان اختلاف کا باعث ہے۔
گزشتہ برس مودی اور چینی صدر شی جن پنگ کی روس کے شہر کازان میں ملاقات سمیت متعدد اعلیٰ سطحی روابط سے کشیدگی میں کمی آئی۔ دونوں ممالک کی افواج نے گزشتہ سال کے آخر میں سرحدی تنازع کے دو حساس مقامات سے پسپائی اختیار کر لی تھی، اور مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے دیگر علاقوں میں بھی علیحدگی کا عمل مکمل کیا گیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
حج میں صہیونی مخالف نعروں پر پابندی کس چیزکی علامت ہے؟لبنانی اہل سنت عالم کی زبانی
?️ 16 جون 2024سچ خبریں: ایک عربی مفکر کا کہنا ہے کہ حج میں صہیونی
جون
صہیونی حکومت کے خلاف عالمی ردعمل
?️ 22 مئی 2025سچ خبریں: صہیونیستی حکومت اکتوبر 2023 سے غزہ کی مظلوم عوام کے
مئی
حکومت کے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات شروع
?️ 18 مئی 2022(سچ خبریں)حکومت نے آئی ایم ایف کے ساتھ اہم فنڈز جاری کرنے
مئی
اسرائیل نے غزہ کو جبری مشقت کیمپ میں تبدیل کیا
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: صیہونی ریجیم کے ٹی وی چینل 12 کے میزبان اور
جولائی
امریکی حکومت پر غزہ جنگ کا اثر
?️ 5 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ جنگ کے حوالے سے بائیڈن انتظامیہ کی پالیسیوں کے
جنوری
شام کے بحران کا مقصد روس کی توجہ یوکرین سے ہٹانا
?️ 10 دسمبر 2024سچ خبریں: روسی اکیڈمی آف سائنسز کے سینٹر فار سیکیورٹی اسٹڈیز کے
دسمبر
عمران خان نے مذہب اور آزادی کےاظہار پر پیوٹن کے موقف کا خیر مقدم کیا
?️ 25 دسمبر 2021سچ خبریں: پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے
دسمبر
اس عظیم مینڈیٹ کا احترام ہونا چاہیئے اور اسے کھل کر تسلیم کرنا چاہیئے، صدر مملکت
?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے
فروری