?️
پوٹین اور زلنسکی براہ راست ملاقات نہیں کرنا چاہتے؛ٹرمپ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین اور یوکرینی صدر ولودیمیر زلنسکی کسی صورت میں ایک دوسرے کے ساتھ نہیں بیٹھنے چاہتے اب دیکھنا ہوگا آئندہ حالات کس طرف جاتے ہیں۔
ٹرمپ نے الاسکا میں پوتین سے ملاقات کے ایک ہفتے بعد صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ وہ یقین سے نہیں کہہ سکتے کہ دونوں رہنما براہِ راست ملاقات پر راضی ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا وہ وجوہات سب کے سامنے ہیں کہ یہ دونوں ساتھ نہیں چل سکتے، لیکن ہمیں انتظار کرنا ہوگا کہ کیا ہوتا ہے۔ ممکن ہے آئندہ ملاقات میں مجھے شامل ہونا پڑے، لیکن میری ترجیح ہے کہ ان کی پہلی ملاقات میں شریک نہ ہوں۔‘
صدر ٹرمپ نے جنگ کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہر ہفتے اوسطاً سات ہزار افراد، زیادہ تر فوجی، مارے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی سات جنگیں روک چکے ہیں اور چاہتے ہیں اس جنگ کو بھی ختم کر دیں۔
یہ بیانات ایسے وقت آئے ہیں جب ماسکو نے واضح کیا کہ پوتین اور زلنسکی کے درمیان کسی ملاقات کا فی الحال کوئی منصوبہ نہیں ہے۔ حالانکہ ٹرمپ نے حالیہ دنوں میں عندیہ دیا تھا کہ دونوں رہنما ان کی کوششوں کے تحت براہِ راست بات چیت کریں گے، لیکن اب تک امریکہ اس سلسلے میں کوئی بڑی پیشرفت نہیں کر سکا ہے۔
دو روز بعد وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی میزبانی میں عالمی رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں یوکرین کی جنگ کے خاتمے پر غور کیا گیا۔ یہ اجلاس 18 اگست 2025 کو منعقد ہوا اور اسے بعض مبصرین نے تاریخی قرار دیا۔ اس میں یوکرین کے صدر زلنسکی، یورپی کمیشن کی صدر اورسولا فان در لائن، برطانیہ کے وزیرِاعظم کیئر اسٹارمر، فرانس کے صدر ایمانویل میکرون، اٹلی کی وزیرِاعظم جارجیا میلونی، جرمنی کے چانسلر فریڈرش مرتس، فن لینڈ کے صدر الکساندر اسٹب اور نیٹو کے سیکرٹری جنرل مارک روٹے شریک تھے۔
مشہور خبریں۔
کوئی ڈراما یا فلم ایک جیسی نہیں، فیصل قریشی نے سوال کرنے والی لڑکی کو جھاڑ پلادی
?️ 10 جون 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکار فیصل قریشی نے ایک جیسے ڈرامے یا فلمیں
جون
پی ٹی آئی ریڈ زون میں داخل ہو کر احتجاج کی کوشش نہ کرے: رانا ثناءاللہ
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے خبردار
اگست
عزت الرشق: نیتن یاہو صہیونی قیدیوں کی بھوک کا ذمہ دار ہے
?️ 4 اگست 2025سچ خبریں: تحریک حماس کے ایک سینئر رکن نے بنجمن نیتن یاہو
اگست
زیلنسکی یوکرین کے لیے نیا وزیر اعظم نامزد کرنا چاہتے ہیں
?️ 15 جولائی 2025سچ خبریں: یوکرین کے صدر نے حکومت میں وسیع پیمانے پر ردوبدل
جولائی
الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے متعلق اہم اعلان کر دیا
?️ 1 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی
فروری
پاکستان کو اسلامی ریاست بنائیں گے
?️ 25 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے ڈیجیٹل میڈیا ڈیویلپمنٹ پروگرام
ستمبر
وزیر تعلیم نے معمول کے مطابق اسکول کھولنے کا اعلان
?️ 25 فروری 2021اسلام آباد(سچ خبریں) مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں
فروری
کورونا سے مرنے والوں کی تعداد میں ریکارڈ توڑ اضافہ
?️ 17 اپریل 2021اسلام اباد (سچ خبریں) پاکستان میں عالمی وباء کورونا وائرس کی تیسری
اپریل