سچ خبریں:صیہونی ریاست میں کیے جانے والے تازہ ترین سروے میں اس ریاست کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ، جو اپنی جماعت کی صرف 6 نشستیں لے کر وزیر اعظم بنے تھے، اب پارلیمنٹ میں بھی داخل نہیں ہو سکتے ہیں جبکہ نیتن یاہو جو اس وقت سرفہرست ہیں، ان پر بدعنوانی کے 4 کیسز چل رہے ہیں۔
صیہونی ٹیلی ویژن چینل کان پر گزشتہ اتوار کو کرائے گئے ایک سروے کے مطابق سابقہ کنیسٹ کی دائیں بازو کی جماعتیں موجودہ انتخابات میں بالترتیب 60 نشستیں جیتیں گی جبکہ بنجمن نیتن یاہو کی قیادت والی لیکوڈ پارٹی 35 نشستیں، مذہبی صہیونی جماعت جس کی سربراہی بیزلیل اسموٹریچ کر ہے ہیں، 10 نشستیں جیتیں گیں۔
آریہ داریی کی سربراہی میں شاس پارٹی 8 اور یہودوت ہاتورات پارٹی 7 نشستیں جیت لے گی نیز مخالف دھڑے میں، حالیہ کابینہ تشکیل دینے والے اتحاد کو بالترتیب 54 نشستیں حاصل ہوں گی،یش عتید پارٹی جس کی سربراہی یائیر لاپڈ کر رہے ہیں اسے 22 نشستیں ملیں گی جبکہ بنی گانٹر کی سربراہی میں کام کرنے والے کالے سفید اتحاد کو 22 سیٹیں ملیں گی۔
اسی طرح گیڈون زار” کی صدارت چلنے والی نیوامید پارٹی کو 11 نشستیں اور میرو میخائلی” کی سربراہی میں "لیبر” پارٹی کو 6 نشستیں ،اسی طرح اسرائیل بیتنا کو ایویگڈور لائبرمین” کی سربراہی میں 5 نشستیں، میرٹیس پارٹی کی سربراہی میں نِتسان ہورووچ” 5 نشستیں ملیں گی اور منصور عباس کی قیادت میں متحدہ فہرست عربی 4 نشستیں حاصل کرے گی۔
مشہور خبریں۔
پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق انٹراکورٹ اپیل پر سماعت
جون
لندن میں جنسی زیادتی کے واقعات کی تشویشناک شرح
ستمبر
اٹارنی جنرل نے چیئرمین ایف بی آر کو قانونی ٹیموں کی ناقص کارکردگی پر خط لکھ دیا
مئی
پاکستان نے ایک مرتبہ پھر عالمی برادری کو کشمیر کی طرف متوجہ کیا
جون
سوڈان میں وسیع مظاہرے، 92 افراد زخمی
فروری
آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شیخ رشید و دیگر کی بریت کی درخواست پر وکلا کے دلائل مکمل
جون
میڈیا مواد میں صنفی تعصب کی نشاندہی کرنے والا اے آئی ٹول متعارف
فروری
مغربی عراق میں امریکی اڈے پر خوفناک آگ
جون