سچ خبریں:ایف بی آئی کی جانب سے مار-ا-لاگو میں ڈونلڈ ٹرمپ کی حویلی اور رہائشگاہ کی لی جانے والی تلاشی نے ان کے حامیوں اور امریکہ میں دائیں بازو کو غصہ دلایا ہے جس کے بعد وہ احتجاج کر رہے ہیں۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ ایف بی آئی کی جانب سے مارالاگو میں امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ذاتی گھر کی تلاشی میں کے ان کے حامیوں اور دائیں بازو نے پرتشدد انداز میں خانہ جنگی کی دھمکیاں دی ہیں۔
نیویارک ٹائمز اخبار نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا ہے کہ گزشتہ 6 سالوں میں جب بھی قانون نافذ کرنے والے افسران نے ڈونلڈ ٹرمپ سے تفتیش کا ارادہ کیا ،ان کے حامیوں نے ان افسران پر شدید حملے کیے اور انہیں کمزور کرنے کی کوشش کی،لیکن اس تجزیے کے مطابق اس بار ایف بی آئی کی تحقیقات پر ٹرمپ کے حامیوں کا ردعمل معمول کے غصے اور بیزاری سے آگے بڑھ گیا ہے، ٹرمپ کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد حتیٰ کہ میڈیا میں ان کے کچھ حامیوں یا ریپبلکن پارٹی کے امیدواروں نے بھی ایف بی آئی کے اقدامات کی مخالفت کا اظہار کرنے کے لیے تشدد کی زبان اختیار کر لی ہے۔
مثال کے طور امریکی قدامت پسند تجزیہ کار پراسٹیون کراؤڈر جن کے ٹوئٹر سوشل نیٹ ورک پر تقریباً 20 لاکھ فالوورز ہیں، نے ایف بی آئی کی تحقیقات کی خبر شائع ہونے کے چند گھنٹوں بعد اپنے صفحہ پر لکھا کہ "کل جنگ ہے، ٹھیک سے سونا”۔