?️
وینزویلا کے خلاف کاروائی پر امریکہ کو چین کا انتباہ
چینی وزارتِ خارجہ کی ترجمان ماؤ نِنگ نے بیجنگ میں اپنے معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ چین ہر اس یکطرفہ پابندی اور بیرونی دباؤ کی مخالفت کرتا ہے جو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظوری کے بغیر عائد کیے جائیں۔
انہوں نے امریکا کی جانب سے وینزوئیلا پر تازہ پابندیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو چاہیے کہ وہ ان ’غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات‘ کو ختم کرے اور لاطینی امریکا اور کیریبین کے خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لیے سنجیدہ کوششیں کرے۔
ترجمان کے مطابق چین تمام فریقوں سے مطالبہ کرتا ہے کہ وہ وینزوئیلا کی خودمختاری کا احترام کریں اور ایسے اقدامات سے گریز کریں جو خطے میں تناؤ میں اضافہ کا باعث بنیں۔
امریکا نے 24 نومبر کو ’’کارٹیل دے لوس سولیس‘‘ نامی ایک مبینہ گروہ کو دہشت گرد تنظیم قرار دے کر اس پر پابندیاں عائد کی تھیں۔ واشنگٹن کا دعویٰ ہے کہ وینزوئیلا کے صدر نکولس مادورو اور اعلیٰ حکام اس گروہ کی سرپرستی کرتے ہیں، جبکہ وینزوئیلا حکومت نے اسے ’’احمقانہ جھوٹ‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ملکی معاملات میں مداخلت کا بہانہ ہے۔
ادھر امریکا نے منشیات کے خلاف کارروائی کے نام پر حالیہ مہینوں میں وینزوئیلا کی سرحدوں کے قریب اپنی فوجی موجودگی میں بھی اضافہ کیا ہے۔


مشہور خبریں۔
مافیا طرز کی سفارت کاری
?️ 7 فروری 2025سچ خبریں: دی گارڈین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کے
فروری
غزہ کے خلاف اسرائیلی دہشت گردی کے اثرات، صہیونی فوج میں شدید اختلافات پیدا ہوگئے
?️ 25 جون 2021تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے 11 دن تک جاری
جون
پاکستان کے بھارت کی جانب سے پاکستان کی حدود میں گرنے والے میزائل پر مختلف سوالات
?️ 12 مارچ 2022(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار کی جانب سے بھارت کی جانب
مارچ
نیتن یاہو کا بیٹا قید ہوتا تو جنگ کب کی رک چکی ہوتی:صہیونی قیدی
?️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں موجود صیہونی قیدی نے وڈیو پیغام میں اسرائیلی
مئی
متحدہ عرب امارات پر انصار اللہ کے حملے کے بارے میں صہیونی میڈیا کا تجزیہ
?️ 19 جنوری 2022سچ خبریں:یمن کی مظلوم قوم کے خلاف جارحانہ اور مجرمانہ اتحاد میں
جنوری
حریت رہنماؤں اور تنظیموں کا اقوام متحدہ سے مسئلہ کشمیر حل کرنے کا مطالبہ
?️ 3 ستمبر 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
ستمبر
ٹرمپ: میں اگلے ہفتے روس کے بارے میں "اہم بیانات” دوں گا
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ وہ روس کے
جولائی
حکومت کی اولین ترجیح عوام کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے: وزیر اعظم
?️ 10 جون 2021اسلام آباد( سچ خبریں)وزیرِ اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ حکومت
جون