وینزویلا پر حملہ امریکی سامراجی پالیسیوں کا تسلسل ہے:فلسطینی مزاحمتی گروہ

?️

وینزویلا پر حملہ امریکی سامراجی پالیسیوں کا تسلسل ہے:فلسطینی مزاحمتی گروہ

فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے وینزویلا کے خلاف امریکی جارحیت کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے امریکہ کی سامراجی پالیسیوں کا واضح تسلسل قرار دیا ہے۔

 لبنانی چینل المیادین کے حوالے سے رپورٹ کیا گیا ہے کہ فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے جمہوریہ وینزویلا پر امریکی حملے، دارالحکومت کاراکاس کو نشانہ بنانے اور اس کے وفادار عوام پر جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اسلامی جہاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ کی یہ جارحانہ کارروائیاں اقوام کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کرنے اور ان کے وسائل لوٹنے کی سامراجی حکمتِ عملی کا حصہ ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ وینزویلا کو فلسطینی کاز اور مزاحمتی تحریکوں کی مستقل حمایت کی پاداش میں نشانہ بنایا گیا ہے۔

فلسطین کی آزادی کے لیے عوامی محاذ (PFLP) نے بھی وینزویلا کے خلاف امریکی سامراجی حملوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ وینزویلا اور اس کے صدر نکولس مادورو کی مکمل اور غیر مشروط حمایت کرتے ہیں۔ محاذ کے مطابق، وینزویلا ہمیشہ مظلوم اقوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور آج وہ استعمار اور بالادستی کی مخالفت کی قیمت ادا کر رہا ہے۔

اسی طرح، تحریک حماس نے بھی امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر حملے اور صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔ حماس کے بیان میں اس اقدام کو بین الاقوامی قانون کی خطرناک خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ امریکہ کی جانب سے وینزویلا پر کیے گئے وسیع حملوں کے دوران صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو گرفتار کر کے ملک سے باہر منتقل کر دیا گیا ہے۔

وینزویلا کے وزیر خارجہ ایوان خیل پنٹو نے امریکی حملے کے ردعمل میں اقوام متحدہ کو باضابطہ خط ارسال کرتے ہوئے سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا اور اس کارروائی کو وینزویلا کی خودمختاری اور قومی سلامتی کے خلاف کھلی جارحیت قرار دیا۔

مشہور خبریں۔

نیتن یاہو اور حماس کے ساتھ اسرائیلی مذاکراتی ٹیم کے درمیان اختلافات میں شدت

?️ 22 نومبر 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق صیہونی حکومت کے وزیر

فوجی اڈوں سے ہتھیاروں کی چوری پر صیہونی حکومت کا متنازع اقدام

?️ 22 دسمبر 2022سچ خبریں:صیہونی حکومت کے ٹھکانوں سے ہتھیاروں اور گولہ بارود کی بڑھتی

مشرقی حلب میں شدید جھڑپیں ؛ گولانی کا ایک سپاہی ہلاک 

?️ 13 اگست 2025سچ خبریں: شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ قسد

ہماری موجودہ معاشی حالت کا ذمہ دار روس ہے: جانسن

?️ 28 اگست 2022سچ خبریں:انگلینڈ کے مستعفی وزیر اعظم بورس جانسن نے ایک ملک کی

سابق وزیر داخلہ رحمان ملک انتقال کرگئے

?️ 23 فروری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر

امریکہ زوال پذیر ملک ہے: ٹرمپ

?️ 12 اگست 2022سچ خبریں:    ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے

ایک بین الاقوامی تنظیم کی طرف سے صیہونی جھوٹ کی تردید

?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں:صہیونی فوج نے تصاویر شائع کرکے غزہ کی پٹی میں حماس

ٹرمپ بن سلمان کی مدد سے مشرق وسطیٰ میں ایک نئے محور کی تلاش میں 

?️ 4 اپریل 2025سچ خبریں: معاریو اخبار نے ایسی معلومات حاصل کی ہیں جن سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے