واشنگٹن نے نتن یاہو کے ہاتھوں پر پانی پھیر دیا مزاحمتی ہتھیاروں کے حل سے عاجز

واشنگٹن

?️

واشنگٹن نے نتن یاہو کے ہاتھوں پر پانی پھیر دیا ،مزاحمتی ہتھیاروں کے حل سے عاجز

امریکی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس، صیہونی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو کے واشنگٹن دورے سے پہلے لبنان، شام اور غزہ میں کشیدگی کو قابو میں رکھنے پر توجہ دے رہا ہے، لیکن ساتھ ہی اس نتیجے پر پہنچ چکا ہے کہ نہ تو وہ مزاحمتی گروہوں کے اسلحے کے مسئلے کا حل پیش کر سکتا ہے اور نہ ہی خطے کے فریقین کو تل ابیب کے مطلوبہ سکیورٹی منصوبوں کو قبول کرنے پر مجبور کرسکتا ہے۔

لبنانی اخبار البناء نے امریکی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ دیا کہ امریکہ نتانیاہو کے آئندہ دورہ واشنگٹن کی تیاریاں مکمل کر رہا ہے اور اس دورے کا بنیادی ایجنڈا لبنان، شام اور غزہ کی فرنٹ لائنز پر کشیدگی میں کمی لانا ہے۔

ذرائع کے مطابق امریکی حکومت اس حقیقت تک پہنچ چکی ہے کہ اس کے پاس لبنان اور غزہ میں موجود مزاحمتی گروہوں کے ہتھیاروں کا سیاسی حل موجود نہیں۔ اسی طرح وہ لبنان، شام اور غزہ کو سرحدی علاقوں میں تل ابیب کے پیش کردہ سکیورٹی فریم ورک کو قبول کرنے پر بھی آمادہ نہیں کر سکتا۔

ان ذرائع کا کہنا ہے کہ واشنگٹن کو تشویش ہے کہ بڑھتی ہوئی کشیدگی اس نازک صورتحال کو خراب کر سکتی ہے جو جنگ کے بعد وجود میں آئی ہے۔

البناء کے مطابق امریکی حکومت کو پیش کی گئی تجزیاتی رپورٹس میں خبردار کیا گیا ہے کہ کسی بھی قسم کی کشیدگی میں اضافہ ایسا سلسلہ شروع کر سکتا ہے جو جنگ کو روکنے کے بجائے اسے تیز کرے، اور یہ ایسی صورتحال ہوگی جسے امریکہ وسط مدتی انتخابات سے قبل کنٹرول نہیں کر پائے گا۔

رپورٹ کے مطابق واحد مسئلہ جسے صیہونی حکام پوری سنجیدگی سے واشنگٹن کے سامنے رکھے ہوئے ہیں، وہ بنیامین نتانیاہو کے لیے معافی حاصل کرنے کی کوشش ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام کی مشاورت کے بعد نتانیاہو نے باضابطہ طور پر معافی کی درخواست جمع کروا دی ہے، اور یہ معاملہ وائٹ ہاؤس کے ساتھ ہونے والی خفیہ گفت و شنید کا ایک اہم حصہ ہوگا۔

اس سے قبل میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ نتانیاہو ممکنہ طور پر ۲۸ دسمبر کو امریکہ کا دورہ کریں گے۔ یہ ٹرمپ کی صدارت کے دوران ان کا امریکہ کا پانچواں دورہ ہوگا—ایک ایسا سفر جو ماہرین کے مطابق خطے کی حساس فوجی و سیاسی صورتِ حال پر گہرا اثر ڈال سکتا ہے۔

مشہور خبریں۔

افغانستان کا بینکاری نظام تباہی کے دہانے پر پہنچ چکاہے: اقوام متحدہ

?️ 22 نومبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے تین صفحات پر مشتمل اپنی ایک رپورٹ میں

ٹرمپ اپنے مشرق وسطیٰ کے دورے میں کیا ڈھونڈ رہے ہیں؟

?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: امریکہ کے نیشنل پبلک ریڈیو نے آج (ہفتہ) مشرق وسطیٰ

جرمنی نے یوکرین کی امیدوں پر پانی پھیر دیا

?️ 1 جون 2023سچ خبریں:نیٹو کی رکنیت کے لیے یوکرین کی امیدوں کے باوجود جرمن

ایران نے اسرائیل کے کن ٹکھانوں کو نشانہ بنایا؟

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: ایران نے اپنے وعدہ صادق 2 آپریشن کے دوران اسرائیل

تینوں بیویوں کی وجہ سے میری زندگی جنت بنی ہوئی ہے، اقرار الحسن

?️ 24 جنوری 2025کراچی: (سچ خبریں) ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اپنی تینوں بیویوں

امریکہ افغانستان میں قوم سازی میں ناکام، وجہ ؟

?️ 23 ستمبر 2023سچ خبریں:افغانستان کے لیے امریکہ کے سابق خصوصی نمائندے زلمے خلیل زادنے

ایک ہی سکے کے دو رخ

?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: تاریخی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ داعش اور صیہونیت

ٹرمپ کی واپسی سے سب سے زیادہ پریشان کون ہے؟

?️ 18 نومبر 2024سچ خبریں: بین الاقوامی امور کے ماہر عباس اصلانی نے ایک نوٹ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے