?️
سچ خبریں: وائٹ ہاؤس نے این پی آر کی اس رپورٹ کو مضحکہ خیز قرار دیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ اور ولادیمیر پوٹن، بالترتیب امریکہ اور روس کے صدر، کی الاسکا میٹنگ سے متعلق خفیہ دستاویزات ایک ہوٹل کے پرنٹر میں چھوٹ گئی تھیں۔
وائٹ ہاؤس کی ڈپٹی پریس سیکرٹری انا کیلی نے "نیوزنیشن” کے لیے ایک بیان میں لکھا کہ یہ مضحکہ خیز ہے کہ این پی آر نے کھانے کے ایک کثیر الصفحہ مینو کو شائع کیا اور اسے ‘امنیتی درز’ کا نام دے دیا۔ اسی قسم کی ‘خود ساختہ تحقیقاتی صحافت’ کی وجہ سے ہی کوئی انہیں سنجیدگی سے نہیں لیتا، اور ٹرمپ کی بدولت اب انہیں ٹیکس دہندگان کے پیسے سے فنڈنگ بھی نہیں ملتی۔
اس سے قبل این پی آر نے رپورٹ کیا تھا کہ ٹرمپ اور پوٹن کی الاسکا کے فوجی اڈے ایل مینڈورف-رچرڈسن میں میٹنگ سے پہلے، ایک ہوٹل کے پرنٹر میں آٹھ صفحات پر مشتمل دستاویزات ملی تھیں، جن میں کلیدی اجلاسوں کی تفصیلات، مقامات اور امریکی حکومت کے تین ملازمین کے فون نمبرز درج تھے۔
پہلے صفحے پر جمعہ کے روز ہونے والی میٹنگز کی ترتیب اور یہ معلومات شامل تھیں کہ امریکی صدر پوٹن کو ایک تحفہ دیں گے۔ دوسری سے پانچویں صفحے پر امریکی اور روسی اعلیٰ عہدیداروں کے نام درج تھے، جبکہ دوسرے صفحے پر تین امریکی اہلکاروں کے فون نمبرز بھی موجود تھے۔ چھٹے اور ساتویں صفحے پر کھانے کی میز کی ترتیب اور مینو دکھایا گیا تھا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
موساد کے سربراہ کا قطر کا دورے کی وجہ کیا ہے ؟
?️ 25 اپریل 2025سچ خبریں: اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے تصدیق کی ہے کہ قطر
اپریل
توشہ خانہ کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ منسوخی کی درخواست مسترد
?️ 6 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) توشہ خانہ کیس میں اسلام آباد کی سیشن کورٹ
مارچ
امریکہ کو سائبر حملوں میں اضافے پر تشویش ہے
?️ 26 اکتوبر 2021سچ خبریں: Axius کے مطابق سیکرٹری آف اسٹیٹ انتھونی بلنکن نے پیر
اکتوبر
صیہونی انتہاپسند وزیر کا فلسطینی قیدیوں کے بارے میں غیرانسانی موقف
?️ 18 اپریل 2024سچ خبریں: انتہاپسند آباد کاروں کے خلاف فلسطینیوں کے بڑھتے ہوئے خطرات
اپریل
کرم میں امدادی قافلے کو حملہ آوروں سے بچانے کی کوشش کے دوران 5 سیکیورٹی اہلکار شہید
?️ 18 فروری 2025ضلع کرم: (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں شرپسندوں کے حملوں
فروری
چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا کا اسٹیٹس تبدیل ہو چکا، اڈیالہ جیل منتقل کریں، اسلام آباد ہائیکورٹ
?️ 25 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق
ستمبر
بنگلہ دیش نہایت نازک صورتحال میں
?️ 5 اگست 2024سچ خبریں: بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ احتجاج کا بوجھ برداشت
اگست
چین کا امریکہ کی جانب سے نئے معاشی تناؤ کے خلاف انتباہ
?️ 2 جون 2025سچ خبریں: چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے پیر کے روز
جون