?️
سچ خبریں:اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات ، بحرین ، مراکش اور تل ابیب کے نمائند وں کی موجودگی میں نیویارک میں حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے معاہدے پر دستخط کی پہلی سالگرہ پر جشن منایا جارہا ہے۔
اقوام متحدہ میں صہیونی حکومت کے مستقل مشن نے اس حکومت اور متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش کے درمیان تعلقات کو معمول لانےکے معاہدے جسے ابراہیم معاہدہ کہا جاتا ہے، کی پہلی سالگرہ کے جشن میں شرکت کے لیے اقوام متحدہ کے سرکاری وفود اور معروف میڈیا کو مدعو کیا ہے ،یہ جشن آج پیر 13 ستمبر کے دوپہر 12:00 بجے نیویارک کے وقت کے وقت کے مطابق مین ہٹن کے یہودی ورثہ کے میوزیم میں منایا جائے گا ۔
القدس العربی کے مطابق اس تقریب کی میزبانی اقوام متحدہ میں اسرائیل ، متحدہ عرب امارات ، بحرین اور مراکش کے مستقل نمائندے نیزامریکہ اور اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر گلاد اردان کریں گے نیز امریکہ میں تعینات صیہونی سفیر لانا نسیبہ اس میں تقریر کریں گی اس کے علاوہ بحرین کے سفیر جمال سالم الروائی ، مراکش کے سفیر عمر ہلال اور اقوام متحدہ میں امریکی سفیر لنڈا تھامس گرین فیلڈ پروگرام میں شرکت کریں گے۔
اسرائیلی وفد کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اقوام متحدہ کے درجنوں سفیروں کی شرکت متوقع ہے،واضح رہے کہ 15 ستمبر 2020 کو بحرین اور متحدہ عرب امارات کے وزرائے خارجہ نے وائٹ ہاؤس میں سابق صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو اور سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی میں صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے لیے ایک معاہدے پر دستخط کیےجس کے بعدسوڈان نے اس ملک کے کچھ سیاسی گروہوں بشمول کئی جماعتیں جو کہ حکمران اتحاد کا حصہ ہیں، کی مخالفت کے باوجود 23 اکتوبر 2020 کو صہیونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کا اعلان کیا ، اس کے بعدمراکش نے بھی 10 دسمبر 2020 کو معاہدے پر دستخط کیے جس کے بعد اسی دن اس وقت کے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے باضابطہ طور پر اعلان کیا کہ وہ مغربی صحراؤں کے متنازعہ علاقے کو مراکش کے لیے تسلیم کریں گے۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے گھر کے قریب مظاہرے
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے غیر انسانی حملوں میں فلسطینیوں کے لیے مختلف
نومبر
شاہینوں کی شاندار جیت،فائنل تک رسائی حاصل کر لی
?️ 9 نومبر 2022(سچ خبریں) ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے پہلے سیمی فائنل میں
نومبر
حزب اللہ نے اپنے عہدیداروں کے قتل کی تردید کی
?️ 6 اکتوبر 2024سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ نے ہفتے کی رات ایک بیان
اکتوبر
آل سعود۔گستاخ اسلام۔ پاکستان میں ٹرینڈ
?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:سائبر اسپیس کے صارفین نے سعودی حکومت کے حالیہ اقدامات کے
دسمبر
برل کی اسرائیل پر تنقید
?️ 14 مارچ 2024سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی کوآرڈینیٹر جوزپ بوریل نے
مارچ
کیا صیہونی فوج بغاوت کرنے والی ہے؟
?️ 19 جولائی 2023سچ خبریں: صیہونی فضائیہ کے درجنوں ریزرو افسران نے فوج میں اپنی
جولائی
زیلنسکی روس کے خلاف مغرب کا کھلونا بن گیا: لاوروف
?️ 20 اپریل 2022سچ خبریں: انڈیا ٹوڈے کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں، روسی وزیر
اپریل
غزہ میں جنگ بندی کے بارے میں قاہرہ میں ہونے والے مذاکرات کہاں پہنچے؟
?️ 2 اپریل 2024سچ خبریں: بعض ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں جنگ
اپریل