نیو میکسیکو میں 4 افراد کے نسل پرستانہ قتل کے بعد مسلمانوں میں تشویش

مسلمانوں

🗓️

سچ خبریں:امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس ملک کی ریاست نیو میکسیکو میں 4 مسلمانوں کے قتل سے اس ریاست کی مسلم کمیونٹی میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں فائرنگ سے 4 مسلمانوں کی ہلاکت کے واقعے نے اس ملک کی مسلم کمیونٹی کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے اور مساجد میں حفاظتی اقدامات تیز کر دیے ہیں، یاد رہے کہ یہ تمام قتل البوکرک شہر میں ہوئے۔

تازہ ترین واقعہ گزشتہ جمعہ کی شام اس وقت پیش آیا جب مقامی چینل (KB4)نے نعیم حسین نامی شخص کی لاش ملنے کا اعلان کیا، روئٹرز خبر رساں ادارے کے مطابق البوکرک میں گزشتہ نو مہینوں میں تین دیگر مسلمانوں کو قتل کیا گیا ہے ، نیو میکسیکو اسٹیٹ پولیس کا کہنا ہے کہ ان قتلوں کا مقصد مذہبی نفرت اور نسل پرستی تھا۔

رپورٹ کے مطابق قتل ہونے والے دو مسلمان ایک مسجد کے رکن تھے اور انہیں جولائی کے آخر اور اگست کے اوائل میں نیو میکسیکو کے سب سے بڑے شہر البوکرک میں گولی ماری گئی، پاکستان سے امریکہ ہجرت کرنے والے سابق پلاننگ مینیجر 27 سالہ محمد افضل حسین کو پیر کو البوکرک میں ان کے گھر کے قریب گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا جبکہ 26 جولائی کو 41 سالہ آفتاب حسین کی لاش البوکرک کے انٹرنیشنل زون کے قریب سے ملی جہاں اسے گولی مار کر قتل کیا گیا۔

اس حوالے سے نیویارک ٹائمز نے پیر کے روز ایک رپورٹ شائع کی اور لکھا کہ اس خبر کی اشاعت کے بعد اس شہر کے کچھ مسلمان اپنے گھروں سے نکلنے سے خوفزدہ ہیں۔

 

مشہور خبریں۔

کیا سنیتا مارشل اسلام لانے والی ہیں؟

🗓️ 21 جون 2023سچ خبریں:پاکستانی اداکارہ سنیتا مارشل کا کہنا ہے کہ ان کا ابھی

اسپائی ویئر پر سعودی عرب اور امارات کے درمیان قریبی مقابلہ

🗓️ 11 جنوری 2023سچ خبریں:سعودی حکومت اپنی جاسوسی، ہیکنگ اور جابرانہ اقدامات کو مضبوط کرنے

کے الیکٹرک کی کپیسٹی اتنی نہیں تھی جتنا ان کو دے دیا گیا، پاور ڈویژن

🗓️ 3 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری نے کے

مسلئہ فلسطین کا راہ حل کیا ہے؟

🗓️ 23 اگست 2023سچ خبریں: حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ نے اس بات پر

’آزاد آئینی ادارہ ہے‘، الیکشن کمیشن نے قائمہ کمیٹی کو اخراجات پر بریفنگ دینے سے معذرت کرلی

🗓️ 3 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے سینیٹ کی قائمہ

چین کی امریکہ کو دھمکی

🗓️ 3 اگست 2022سچ خبریں:چین نے امریکہ کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر

ایسا شہر جو پولیس کے بغیر ہے

🗓️ 16 اگست 2023سچ خبریں: امریکی میڈیا نے اعلان کیا کہ ریاست مینیسوٹا میں پولیس

’صلاح الدین ایوبی‘ کیلئے پاکستانی اداکاروں کے آڈیشن لیے جانے پر ژالے سرحدی نالاں

🗓️ 26 اکتوبر 2023کراچی: (سچ خبریں) پاکستان اور ترکیہ کے نجی پروڈکشن ہاؤسز کے اشتراک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے