?️
سچ خبریں:پچھلے مہینے موساد کے نائب سربراہ کا عہدہ چھوڑنے والے صیہونی عہدہ دار کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
موساد کے سابق نائب سربراہ جنہیںA کے نام سے جانا جاتا ہے،اور انھوں نے گذشتہ ماہ صیہونی خفیہ ایجنسی سےاپنا عہدہ چھوڑا ہے ، نے کہا کہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو ایران کا مقابلہ اور ان کاجوہری پروگرام روکنے میں ناکام رہے ہیں،انہوں نے زور دے کر کہا کہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دست براداری ہمارا ایک مقصد تھا جس کے لیے ہم نے ایک اوورٹپٹ اور خفیہ آپریشن میں سیاسی عہدیداروں کی درخواست پر عمل کیا اور موساد نے اس معاملے کا سیاسی سطح پر عمل درآمد کیا اور اس مقصد کو حاصل کرنے کے لیے اس نے مختلف کاروائیوں کا ایک سلسلہ انجام دیا۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہم یہ سمجھتے تھے کہ اگر ہم امریکیوں کو اس معاہدے سے نکالنے میں کامیاب ہو گئے تو یہ خود بخود ہی ختم ہو جائےگالہذا ہم نے اس کے مطابق اپنے آپ کو تیار کیا اور موساد کے ذریعہ ایرانی جوہری معلومات محفوظ شدہ دستاویزات چوری کرنے کے اقدامات شروع کردیئے ، دوسری طرف ہم نے ٹرمپ کے جوہری معاہدے سے دستبرداری پر کام کرنا شروع کر دیا تاہم اگر میں آج کی صورتحال پر نظر ڈالوں تو مارچ 2021 میں ہم ایک ایسی صورتحال میں ہیں جہاں فورڈو میں یورینیم کی افزودگی ہورہی ہے، کاشان میں کام جاری ہے، نتنز میں سرگرمیاں جاری ہیں، یہ کام ہو رہا ہے اور انہوں نے 2.5 ٹن افزودہ یورینیم جمع کیا ہے اور اب ان میں جدید سینٹری فیوجز بھی شامل کر لیےہیں
انھوں نے مزید کہا کہ دوسری طرف ہم ایک جمہوری ریاست ہیں اور آج ہماری صورتحال ایٹمی معاہدے پر(دستخط)کرنے سے کہیں زیادہ خراب ہے جبکہ وہ (ایرانی) ابھی تک میزائل بنا رہے ہیں ،وہ اپنے علاقائی اثر و رسوخ کو بڑھانے کے لئے ایک لمحے کے لئے بھی نہیں رکے اور جو معاہدہ ہم نے کیا وہ اچھا نہیں تھا کیونکہ ہم اسی جگہ پر واپس آئے جہاں تھے۔
صیہونی اخبار کی رپورٹ کے مطابق "A” نے موساد کے لئے 34 سال تک کام کیاہے اور متعدد سینئر عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں گیسارا یونٹ کی خصوصی کاروائیوں کی رہنمائی کرنے کے علاوہ تہران سے ایٹمی آرکائو کی چوری پر مبنی کاروائیوں کی ہدایت بھی شامل ہے۔


مشہور خبریں۔
باب العمود میں صہیونی جارحیت کی پانچویں رات
?️ 7 اپریل 2022سچ خبریں: مقبوضہ فلسطین میں رمضان المبارک کے مقدس مہینے کی پانچویں
اپریل
ڈونباس میں روس میں شمولیت کے لیے ریفرنڈم کا آغاز
?️ 24 ستمبر 2022سچ خبریں: روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کل رات یوکرین
ستمبر
جنوبی کوریا کے وزیر دفاع مستعفی
?️ 4 دسمبر 2024سچ خبریں:جنوبی کوریا میں سیاسی بحران کے بعد اس ملک کے وزیر
دسمبر
بھارت کبھی ہمارے ساتھ متحد نہیں ہوگا: امریکہ
?️ 1 اگست 2024سچ خبریں: امریکی نائب وزیر خارجہ کرٹ کیمبل نے کہا کہ بھارت ایک
اگست
براہِ راست اور بالواسطہ مذاکرات میں فرق؛ ایران کے ساتھ ٹرمپ کے دو ممکنہ منظرنامے
?️ 11 اپریل 2025سچ خبریں:بین الاقوامی امور کے تجزیہ کار نے امریکی دھمکیوں کے تسلسل
اپریل
العدید، قطر میں امریکی اڈے پر ایران کے میزائل حملے سے ہونے والے نقصان پر ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ
?️ 11 جولائی 2025سچ خبریں: ایسوسی ایٹڈ پریس نے سیٹلائٹ تصاویر شائع کرکے ایک رپورٹ
جولائی
2053 تک میں ترکی کو دنیا کی لاجسٹک سپر پاور بنادوں گا:ترک صدر
?️ 16 اپریل 2022سچ خبریں:ترکی کے صدر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک آنے
اپریل
نواز شریف کی خواہش پر کوئی تعیناتی نہیں ہو گی،شیخ رشید
?️ 10 اکتوبر 2022اسلام آباد (سچ خبریں) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا
اکتوبر