?️
سچ خبریں: عبرانی میڈیا نے صیہونی وزیر اعظم کی نااہلی کا ذکر کرتے ہوئے ان کے استعفے کا مطالبہ کیا۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ذرائع ابلاغ نے تسلیم کیا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی کے ارکان ہمت کا مظاہرہ کریں اور اس بات کا جائزہ لیں کہ کیا اس جماعت کے سربراہ بنیامین نیتن یاہو اپنا کام جاری رکھنے کے قابل ہیں یا نہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ ابھی شروع ہوئی ہے، لیکن نیتن یاہو پہلے ہی شکست کھا چکے
ان ذرائع ابلاغ نے مزید کہا کہ اسرائیلیوں کے لیے پریشانی کی بات یہ ہے کہ نیتن یاہو اپنی ذاتی زندگی میں مصروف ہیں اور انہیں موجودہ آفت سے نکالنے کے لیے کوششیں نہیں کر رہے ہیں۔
کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے سابق وزیر موشے یعلون نے اعتراف کیا تھا کہ موجودہ 7 اکتوبر 1948 کی جنگ کے بعد صیہونی حکومت کی سب سے خطرناک شکست ہے۔
یعلون نے اعتراف کیا کہ 7 اکتوبر کو صیہونی حکومت کی شکست فوجی، انٹیلیجنس اور اسٹریٹجک شکست تھی۔
دوسری جانب صیہونی حکومت کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے بھی صیہونی حکومت کی موجودہ صورتحال پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جنگ کے دوران نیتن یاہو کو ہٹانا اور ضروری ہو گیا ہے، وہ جتنے دن بھی مزید اقتدار میں رہیں گے اسرائیل کو اتنا ہی زیادہ نقصان ہو گا۔
مزید پڑھیں: اسرائیلیوں کا نیتن یاہو پر سے اعتماد ختم
2 روز قبل صیہونی آباد کاروں نے کئی صیہونی بستیوں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے شروع کیے ۔
مظاہرین نے صیہونی قیدیوں کی رہائی اور نیتن یاہو کی برطرفی کا مطالبہ کیا اور تل ابیب میں صیہونی حکومت کی داخلی سلامتی کی وزارت کے قریب ایک سڑک کو بلاک کردیا۔
مشہور خبریں۔
شام کی یونین میں واپسی سے ہی عرب لیگ کا داغ مٹ سکتا ہے: عالمی امور کے ماہر
?️ 30 اپریل 2023سچ خبریں:عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیث نے شام کی رکنیت
اپریل
حکومت کی وفاقی کابینہ میں شامل مکنہ وزیروں کے نام اور تعداد سامنے آگئی
?️ 11 اپریل 2022اسلام آباد (سچ خبریں) اپوزیشن کے وزارت عظمیٰ کے امیدوار شہبازشریف کی
اپریل
استقامتی کارروائیوں میں 10 صہیونی ہلاک، 61 زخمی
?️ 11 فروری 2023سچ خبریں:فلسطینی قوم اور اس کے مقدس مقامات کے خلاف صیہونی حکومت
فروری
محمود عباس کیا کہتے ہیں غزہ کے بارے میں؟
?️ 9 نومبر 2023سچ خبریں: فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ نے بدھ کی شب اعلان کیا
نومبر
اسرائیلی فوج دوسری جنگ نہیں لڑ سکتی: عبرانی میڈیا
?️ 6 اگست 2024سچ خبریں: عبرانی زبان کے میڈیا نے تسلیم کیا کہ اسرائیلی فوج تھک
اگست
امریکہ اور اسرائیل کے درمیان کیا چل رہا ہے؟امریکی میڈیا کی زبانی
?️ 15 دسمبر 2023سچ خبریں: مختلف امریکی ذرائع نے غزہ میں جنگ جاری رکھنے کے
دسمبر
فطرت کھربوں روپے کی سہولت مفت فراہم کرتی ہے کیسے؟
?️ 23 فروری 2021لندن {سچ خبریں} زمینی مٹی اور اس کے اجزا ہر سال تین
فروری
امریکی اشتعال انگیز اقدامات عالمی امن کے خطرہ:ایران
?️ 4 اگست 2022سچ خبریں:ایران نے امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر ننسی پلوسی کے دورۂ
اگست