?️
سچ خبریں:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی دوسری مدت صدارت کی پہلی باضابطہ اسٹیٹ آف دی یونین تقریر کانگریس میں کی، جس میں انہوںں اقتصادی کامیابیوں، امیگریشن پالیسیوں اور خارجہ پالیسی سمیت متعدد امور پر روشنی ڈالی۔
امریکی صدر نے ایران کے خلاف اپنے سخت موقف کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایران کے ساتھ سفارت کاری کو ترجیح دیتے ہیں، تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران کو امریکی عزم کا امتحان نہیں لینا چاہیے۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایران جوہری ہتھیاروں تک رسائی حاصل کرنا چاہتا ہے اور اس کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران یورپ اور جلد ہی امریکہ کو نشانہ بنانے والے میزائل تیار کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، تاہم انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ ایران کی جانب سے جوہری ہتھیار نہ رکھنے کا کوئی واضح پیغام نہیں ملا۔
کانگریس سے خطاب کے دوران ٹرمپ نے اپنی خارجہ پالیسی کو کامیاب قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے غزہ سمیت آٹھ جنگیں ختم کیں اور غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے میں ثالثی کی جس کے نتیجے میں تمام یرغمالیوں کی واپسی ہوئی۔
تاہم ان کی تقریر میں خود ستائی اور غیر حقیقی دعوؤں کا پل بندھا ہوا تھا۔ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ان کی حکومت میں 100 فیصد نئی ملازمتیں پرائیویٹ سیکٹر میں پیدا ہوئیں، 18 ٹریلین ڈالر سے زائد کی غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی اور تاریخی طور پر جرائم کی شرح میں کمی واقع ہوئی۔
ٹرمپ نے اقتصادی کارکردگی پر فخر کرتے ہوئے کہا کہ وینزویلا سے 80 ملین بیرل تیل حاصل کیا گیا اور ملک میں تیل کی پیداوار میں 600 ہزار بیرل یومیہ کا اضافہ ہوا۔ انہوں نے ٹیکسوں میں کٹوتیوں اور محصولات میں اضافے کو بھی اپنی کامیابی قرار دیا۔
دوسری جانب ڈیموکریٹک جماعت کے 30 سے زائد اراکین نے اس تقریر کا بائیکاٹ کیا۔ کانگریس کی رکن گریس منگ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ٹرمپ کے دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ کے دور میں عام خاندانوں پر ماہانہ اخراجات میں 400 ڈالر تک کا اضافہ ہوا ہے اور صحت کی سہولتوں کے اخراجات میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
قابل ذکر بات یہ ہے کہ ٹرمپ نے بائیڈن انتظامیہ پر شدید تنقید کرتے ہوئے ان پر معیشت کو تباہ کرنے اور سرحدوں کو غیر محفوظ چھوڑنے کا الزام لگایا۔ انہوں نے ڈیموکریٹس کو پاگل قرار دیتے ہوئے ان پر ملک کو تباہ کرنے کی کوشش کا الزام بھی عائد کیا۔
کانگریس میں اپنی تقریر کے دوران ٹرمپ نے اپنے دورِ صدارت کو سنہری دورقرار دیا اور کہا کہ ان کی انتظامیہ نے امریکہ کو دوبارہ عظیم بنا دیا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
کیا یورپ بحرانوں کی دلدل سے نکل پائے گا؟
?️ 16 جنوری 2023سچ خبریں:تقریباً ایک سال سے یوکرین کے بحران سے متاثر سبز براعظم
جنوری
نیتن یاہو کا اتحادی میڈیا: 21 ماہ کی جنگ کے بعد، حماس اب بھی اپنی تنظیم کو برقرار رکھتی ہے
?️ 21 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج کی طرف سے کیے گئے وسیع حملوں کے
جولائی
چینی بھائیوں کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف
?️ 22 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ملک میں
جولائی
ان کا کام ہی یہی ہے
?️ 22 جون 2023سچ خبریں:کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے بدھ کے روز چینی صدر
جون
نیتن یاہو "اسرائیلی فوج کی چوری” قانون کی حمایت کرکے اتحادیوں کو بلیک میل کرتا ہے
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اسرائیلی فوج میں حریدی مردوں کے لیے سروس سے استثنیٰ
نومبر
کیا حزب اللہ کمزور ہو چکی ہے؟
?️ 9 اکتوبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے
اکتوبر
پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق مزیداہم انکشافات
?️ 8 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں) پریانتھا کمارا قتل کیس سے متعلق مزید نئے انکشافات
دسمبر
آئی ایم ایف سے معاہدے پر دستخط عمران خان کر کے گئے:مریم اورنگزیب
?️ 14 مئی 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے
مئی