?️
سچ خبریں: ہالینڈ کے روٹرڈیم شہر میں مکڈونلڈز کی جانب سے اسرائیل کی حمایت کیے جانے کے خلاف اس ریسٹورنٹ کی ایک شاخ کے سامنے عوام نے منفرد انداز میں پر احتجاج کیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، ہالینڈ کے عوام نے غزہ کے عوام کی حمایت میں گزشتہ روز روٹرڈیم شہر کے مرکز میں واقع امریکی فاسٹ فوڈ چین ریسٹورنٹ مکڈونلڈز کی ایک شاخ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: عراق میں اسرائیل کی حمایت کرنے والا امریکی ریستوراں بند
مظاہرے میں شریک افراد نے علامتی طور پر اپنے ہاتھوں اور جسم کو خون سے رنگ کر اسرائیلی فوج کے ہاتھوں غزہ میں جاری مظالم کی مذمت کی۔
احتجاج کی تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مظاہرین فلسطینی پرچم اٹھائے ہوئے ہیں اور مکڈونلڈز نیز امریکی کمپنی کوکا کولا کی اسرائیل کے ساتھ تعاون کی مذمت میں مختلف پلے کارڈز بھی دکھا رہے ہیں۔
مظاہرین نے صیہونی قابضین کے حوالے سے ہالینڈ کی حکومت کی پالیسی پر بھی شدید اعتراض کیا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
یاد رہے کہ مکڈونلڈز کے ریسٹورنٹ پچھلے 10 ماہ سے عرب، اسلامی اور کئی یورپی و مغربی ممالک میں بڑے پیمانے پر بائیکاٹ کا شکار ہیں۔
مزید پڑھیں: بچوں کے ویڈیو گیمز میں اسرائیل کی حمایت میں گرافک اشتہارات، والدین تشویش میں مبتلا
ان بائیکاٹس کی وجہ مکڈونلڈز کی اسرائیل کی حمایت اور ان تصویروں کی اشاعت ہے جن میں دکھایا گیا ہے کہ مکڈونلڈز کی شاخیں اسرائیلی فوجیوں کو مفت کھانا فراہم کر رہی ہیں۔


مشہور خبریں۔
یمن سعودی عرب کے تسلط اور تسلط سے باہر نکل چکا ہے: صنعا
?️ 12 ستمبر 2026سچ خبریں: یمن کی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ سعودی
ستمبر
تل ابیب اور حماس کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کی تفصیلات
?️ 17 جنوری 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے اخبار Haaretz نے اسرائیلی ذرائع کے حوالے
جنوری
برطانیہ میں صیہونی حکومت کی حمایت کرنے والی کمپنیوں کے خلاف مظاہرے
?️ 26 دسمبر 2023سچ خبریں: فلسطینی عوام کی حمایت میں اپنے تازہ ترین مظاہروں میں
دسمبر
روس کا 24 گھنٹوں میں 700 سے زائد یوکرینی فوجیوں ہلاک کرنے کا دعوی
?️ 6 جون 2023سچ خبریں:روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ گزشتہ دن اور
جون
امریکہ سے دوستی جان لیوا ہے؛ ایران کے خلاف جنگ پر عالمی ذرائع ابلاغ کا ردعمل
?️ 28 جون 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف امریکہ اور صہیونی حکومت کی جنگ کے بعد
جون
اسرائیل تباہی کی راہ پر گامزن:عطوان
?️ 17 جنوری 2023سچ خبریں:عطوان نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ صیہونیوں
جنوری
غزہ میں ناصر ہسپتال کے سربراہ: غزہ کی پٹی میں ہزاروں بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں
?️ 3 مئی 2025سچ خبریں: جنوبی غزہ کے ناصر ہسپتال کے شعبہ اطفال کے سربراہ
مئی
اسرائیلی میڈیا: دنیا ہمارے خلاف اٹھ کھڑی ہوئی ہے
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: حکومت کی کابینہ فوجی کارروائیوں کو وسعت دینے اور غزہ
اگست