?️
سچ خبریں: سابق فرانسیسی صدر نکولا سارکوزی، جو لبیا سے غیرقانونی فنڈز وصول کرنے کے مقدمے میں مجرم ٹھہرے ہیں، کو منگل کے روز جیل بھیج دیا جائے گا۔ وہ یورپی یونین کے پہلے سابق سربراہ ہیں جنہیں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
دائیں بازو کے سابق صدر نکولا سارکوزی، جنہوں نے 2007 سے 2012 تک فرانس کی قیادت کی، پر 2007 کے صدارتی مہم کے فنڈز کے لیے لیبیا کے سابق آمر معمر قذافی سے غیرقانونی رقم وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ گزشتہ ستمبر میں انہیں اس کیس میں مجرم قرار دیتے ہوئے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
یہ سزا اس مقدمے سے متعلق ہے جس میں سارکوزی پر 2007 میں اپنی الیکشن مہم کے لیے قذافی سے کروڑوں یورو غیرقانونی طور پر وصول کرنے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔ فرانس 24 کے مطابق، فرانسیسی حکام کا کہنا ہے کہ سارکوزی پر الزام ہے کہ انہوں نے قذافی کو مالی معاونت کے بدلے میں مغربی ممالک میں اس کی تصویر بہتر بنانے کا وعدہ کیا تھا۔
سابق فرانسیسی صدر، جنہوں نے اس فیصلے کو "ناعادلہ” قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف اپیل کی ہے، اپنی قید پیرس کے مشہور جیل "لا سانتی” میں گزارینگے۔
دوسری جنگ عظیم کے بعد وشی فرانس کے سربراہ فلپ پیٹین کے بعد، سارکوزی پہلے سابق فرانسیسی سربراہ ہیں جنہیں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ پیٹین کو نازیوں کے ساتھ تعاون اور غداری کے جرم میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔
اے ایف پی کے مطابق، جیل کے ایک ملازم کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سارکوزی کو ممکنہ طور پر تنہائی کے شعبے میں نو مربع میٹر کے ایک کمرے میں رکھا جائے گا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
واٹس ایپ کون سے صارفین کے اکاؤنٹ معطل کرے گا؟
?️ 17 جولائی 2021سان فرانسسکو(سچ خبریں) واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کیا گیا ہے
جولائی
ای سی سی کی جانب سے بھارت سے چینی، کپاس اور سوتی دھاگہ منگوانے کی اجازت مل گئی
?️ 31 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر خزانہ حماد اظہر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ
مارچ
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات پر عالمی میڈیا کا رد عمل
?️ 27 جولائی 2026سچ خبریں:ایران کے خلاف جنگ کے بعد عالمی میڈیا میں اس کے
جولائی
غزہ میں امن قائم ہونے کی امید پر پِیس بورڈ میں شمولیت اختیار کی ہے۔ وزیراعظم
?️ 24 جنوری 2026اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غزہ پیس
جنوری
عاصم اظہر نےڈراما ’صنفِ آہن’ میں اداکاری کی تصدیق کر دی
?️ 12 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)معروف گلوکار عاصم اظہر نے فوج کی خواتین افسران و
اکتوبر
امریکہ آبنائے ہرمز میں تجارت کی آزادی کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے: وینس
?️ 1 ستمبر 2026سچ خبریں: امریکہ کے نائب صدر جے ڈی ونس نے فاکس نیوز
ستمبر
طوفان الاقصیٰ کیوں انجام پایا؟
?️ 9 اکتوبر 2025سچ خبریں:طوفان الاقصیٰ محض ایک اچانک کارروائی نہیں تھی بلکہ ایک حتمی
اکتوبر
غزہ جنگ، عرب حکومتوں کے مستقبل کو معین کرے گی
?️ 4 دسمبر 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی جہاد تحریک کے رہنما محمد الہندی نے اس
دسمبر