ملائشییا میں موساد کا جاسوس نیٹ ورک تباہ

ملائشییا

?️

سچ خبریںملائشیا کے دارالحکومت کولالمپور میں صیہونی جاسوس تنظیم سے وابستہ ایک نیٹ ورک کو تباہ کر دیا گیا ہے۔

الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ملائیشیا کے میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ اس ملک کی سکیورٹی سروسز نے صہیونی جاسوسی سروس (موساد) سے وابستہ ایک جاسوسی نیٹ ورک کو تباہ کردیا ہے، یہ خبر ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب ملائیشیا کے اخبارات نے اس ملک کے حکام کے حوالے سے خبر دی ہے کہ موساد نے فلسطینی کارکنوں کا سراغ لگانے کے لیے کم از کم 11 ملائیشین افراد کی ایک کور ٹیم کی خدمات حاصل کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اور ملائیشین حکام کے بقول موساد سے وابستہ افراد نے 28 ستمبر کو غزہ سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی انفارمیشن ٹیکنالوجی ماہر کو کوالالمپور کے وسط میں اغوا کیا اور دارالحکومت کے نواح میں ایک گاوں کے گھر میں لے گئے تاہم ملائیشیا کی انٹیلی جنس فورسز 24 گھنٹوں کے اندر اغوا کاروں کی شناخت کر کے انہیں گرفتار کرنے اور فلسطینی یرغمالی کو چھڑوانے میں کامیاب ہوگئیں تاکہ وہ آزادی کے چند دنوں کے بعد ملائیشیا سے غزہ کے لیے روانہ ہو سکے۔

الجزیرہ کے ساتھ بات چیت میں ملائیشیا کے باخبر ذرائع نے تصدیق کی کہ جو تحقیقات کی گئی ہیں ان میں موساد کی کور ٹیم کے ہوائی اڈوں سمیت ملک کے اہم مراکز کی جاسوسی اور اسی طرح سرکاری الیکٹرانک کمپنیوں میں دراندازی میں ملوث ہونے کی نشاندہی ہوتی ہے، مذکورہ ذرائع نے ملائیشیا میں موساد کے دیگر فعال سیلز کی موجودگی کے امکان کو مسترد نہیں کیا اور یہ بھی کہا کہ موساد نے فلسطینی کارکنوں کو اغوا کرنے کے لیے کارروائیاں کرنے کے لیے یورپی ممالک میں تربیت یافتہ ملائشین ایجنٹوں کو استعمال کیا۔

 

مشہور خبریں۔

سندھ : آج سے انسداد پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز

?️ 24 جنوری 2022کراچی (سچ خبریں) صوبہ سندھ میں انسداد پولیو مہم کا آج 24

فلسطینی مزاحمتی تحریک کا صیہونیوں کو شدید انتباہ

?️ 21 جون 2023سچ خبریں:فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک کے رہنماوں میں سے ایک نے

جنگ بندی کے بعد لوگوں کی واپسی

?️ 24 نومبر 2023سچ خبریں:24 نومبر بروز جمعہ اور غزہ میں انسانی بنیادوں پر جنگ

سعودی عرب نے سفری پابندیوں کے حوالے سے اہم اعلان کردیا

?️ 17 مئی 2021ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب نے کورونا وائرس کے پیش نظر عائد

 غزہ شہداء کے تازہ ترین اعداد و شمار

?️ 28 جون 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملوں کے شہداء کی تعداد 56 ہزار

تنازعہ کشمیر کو حل کئے بغیر جنوبی ایشیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا:جی اے گلزار

?️ 25 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیرمیں کل

بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین ٹوئٹر پر چھا گئے

?️ 30 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بھارتی اسٹینڈ اپ کامیڈین کنگ کپل شرما کامیڈی کی دُنیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے