?️
سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم کی عدالتی اصلاحات سے متعلق مقبوضہ علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں ہزاروں صیہونیوں نے شرکت کی۔
المیادین چینل کی رپورٹ کے مطابق اطلاعات سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے،المیادین نے صیہونی ذرائع ابلاغ کا حوالہ دیتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کی جانب سے تل ابیب میں کی جانے والی عدالتی اصلاحات جنہیں عدالتی بغاوت کے نام سے جانا جاتا ہے، کے خلاف احتجاج میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ۔
واضح رہے کہ یہ لگاتار 16واں ہفتہ ہے جب مقبوضہ علاقوں میں صیہونی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے ہو رہے ہیں جبکہ کہ تین ہفتے قبل جب مقبوضہ علاقوں میں بڑے پیمانے پر مظاہروں کا سلسلہ جاری تھا اور غزہ کی پٹی میں فوجی کشیدگی نیز مسجد الاقصی کے خلاف صیہونی جارحیت میں اضافہ ہونے سے پہلے صیہونی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو نے شکست قبول کرتے ہوئے اپنے مطلوبہ عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو روک دیا۔
انہوں نے تقسیم اور اندرونی تنازعات سے بچنے کے لیے نیز وسیع اتفاق رائے تک پہنچنے کے لیے عدالتی اصلاحات کے منصوبے کو معطل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ صیہونیوں کے درمیان تفرقہ اور اختلافات پیدا کرنے کا ان کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
واضح رہے کہ نیتن یاہو کے مخالفین کی جانب سے ان کے اور ان کی کابینہ کے متنازعہ منصوبے کے خلاف دوبارہ مظاہرے شروع کرنے کے فیصلے سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ علاقوں کے باشندوں کو نیتن یاہو کے وعدوں اور اندرونی سیاسی دباؤ پر بالکل اعتماد نہیں ہے نیز استقامتی محاذ نے بیرونی فوجی دباؤ کے ذریعہ صیہونی حکومت کے مستقبل کو غیر یقینی بنا دیا ہے۔
مشہور خبریں۔
برلن ماسکو کے خلاف پابندیاں مزید کرے گا: جرمن وزیر خارجہ
?️ 28 دسمبر 2022سچ خبریں: برلن اور اس کے اتحادی ماسکو کے خلاف
دسمبر
اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد کو شمسی توانائی سے لیس
?️ 11 نومبر 2021سچ خبریں : شمسی توانائی سے لیس اسکاٹ لینڈ کی سب سے بڑی مسجد
نومبر
پاکستان دہشتگردی کےخلاف جنگ میں ناکام ہوا تو پوری دنیا لپیٹ میں آئے گی، طلال چوہدری
?️ 4 اگست 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے خبردار
اگست
شہباز شریف کو ملک سے باہر جانے کی اجازت ملنے پر فواد چوہدری کا ردعمل
?️ 8 مئی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شہباز شریف
مئی
بجلی ایک دفعہ پھر مہنگی
?️ 28 جولائی 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) نیپرا نے ملک کے مختلف علاقوں کے صارفین
جولائی
پنجاب بھر سے افغانیوں سمیت 13 ہزار 442 غیر قانونی مقیم باشندے ڈی پورٹ
?️ 15 مئی 2025لاہور (سچ خبریں) غیر قانونی مقیم غیر ملکی باشندوں کے انخلا کی
مئی
غزہ جنگ اور مزاحمت کے محور پر شہید آیت اللہ رئیسی کے مواقف کا جائزہ
?️ 22 مئی 2024سچ خبریں: اسلامی جمہوریہ ایران کی خارجہ پالیسی عالمی صیہونیت اور دنیا
مئی
BLUE & FEAR Re-Releasing Their Iconic Blue Denim Jacket
?️ 14 اگست 2022 When we get out of the glass bottle of our ego