?️
سچ خبریں:سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے مقبوضہ فلسطین میں تعینات امریکی سفیر کے ان متنازعہ بیانات پر سخت ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں انہوں نے مغربی کنارے اور مغربی ایشیا پر صہیونی حکومت کے تسلط کے حق کا اظہار کیا تھا۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ریاض (سعودی عرب) اسرائیل (مقبوضہ فلسطینی علاقوں) میں امریکی سفیر کے ان بیانات کی مذمت کرتا ہے، جس میں انہوں نے بے باکانہ کہا کہ پورے مشرق وسطیٰ پر اسرائیل کا کنٹرول قابل قبول ہوگا۔
سعودی وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیل (مقبوضہ فلسطینی علاقوں) میں امریکی سفیر کے یہ بیانات خطے کے ممالک اور امریکہ کے درمیان تعلقات کو نظر انداز کرتے ہیں۔ اسرائیل میں امریکی سفیر کا انتہا پسندانہ موقف انتہائی سنگین نتائج کا حامل ہے اور یہ خطے کے ممالک اور عوام کے خلاف عداوت کو بھڑکا کر عالمی امن و سلامتی کو خطرے میں ڈالتا ہے۔
واضح رہے کہ تل ابیب میں تعینات امریکی سفیر مائیک ہکابی نے قبل ازیں مشہور امریکی میزبان ٹکر کارلسن کے ساتھ ایک انٹرویو میں اس جعلی (صہیونی) حکومت کے علاقائی دعووں کے حوالے سے بے مثال گفتگو کی تھی۔
اس انٹرویو میں جب ہکابی سے سوال کیا گیا کہ کیا اسرائیل کو تورات کی تعلیمات کی بنیاد پر دریائے نیل سے دریائے فرات تک کے تمام علاقوں پر تسلط کا حق حاصل ہے؟ تو انہوں نے ایک مختصر اور متنازعہ جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر وہ (اسرائیل) یہ تمام علاقے حاصل کر لیتے ہیں، تو یہ ایک اچھی بات ہوگی!
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار کی عالمی برادری سے شام میں سرمایہ کاری کی درخواست
?️ 29 جنوری 2023سچ خبریں:اقوام متحدہ سے وابستہ ورلڈ فوڈ پروگرام کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈیوڈ
جنوری
نیا توشہ خانہ ریفرنس: عمران خان، بشریٰ بی بی کے جوڈیشل ریمانڈ میں 16 ستمبر تک توسیع
?️ 2 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نئے توشہ
ستمبر
’متنازع انتخابات، کمزور اتحادی حکومت‘، پاکستان کو معاشی چیلنجز کا سامنا ہوگا، موڈیز
?️ 28 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی ریٹنگ ایجنسی موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ
فروری
موساد کے نئے سربراہ کی تقرری پر شدید اندرونی اختلافات
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:صیہونی میڈیا کے مطابق موساد کے نئے سربراہ کی تقرری پر
اپریل
پاکستان اور افغانستان کے تعلقات محاذ آرائی کی طرف نہیں جانے چاہئیں، احسن اقبال
?️ 20 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ(ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ
مارچ
محنت اور سختیاں جھیلے بغیر کسی قوم کو کچھ نہیں ملتا:آیت اللہ خامنہ ای
?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:ایران کے مذہبی پیشوا اور اسلامی انقلاب کے رہبر آیت اللہ
دسمبر
عمان ایران مذاکرات ایک اعلیٰ مرحلے میں داخل: قطر
?️ 11 اگست 2026سچ خبریں: ماجد الانصاری، ترجمان وزارت خارجہ قطر نے کہا کہ عمان
اگست
پاکستان میں چھ کروڑ سے زیادہ افراد خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں.عالمی بنک کا انکشاف
?️ 24 ستمبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) عالمی بنک نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان
ستمبر