?️
سچ خبریں:صہیونی فوج کے وحشیانہ حملے کے بعد ہزاروں فلسطینیوں نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جنین بٹالین کی حمایت میں مظاہرے کیے۔
العربی الجدید نیوزایجسنی کی رپورٹ کے مطابق جنین پر صہیونی حملے کے بعد عرین الاسود گروپ کی دعوت پر ہزاروں فلسطینیوں نے جینین بٹالین اور فلسطینی قیدیوں کی حمایت میں نابلس، رام اللہ، خلیل، طولکرم، قلقیلیہ سمیت کیمپوں اور دیہاتوں میں مظاہرے کیے۔
اس کے علاوہ رام اللہ شہر میں سیکڑوں فلسطینی نوجوانوں نے ایک بڑا مارچ کیا جس میں العرین، کتیبہ جنین اور العرین گروپ کی حمایت کے الزام میں ستمبر سے حماس تحریک کے گرفتار رکن المصعب اشتیہ کے حق میں نعرے لگائے گئے۔
واضح رہے کہ نابلس شہر کے وسط میں کیا گیا جس میں سیکڑوں لوگوں نے شرکت کی نیز مارچ کے شرکاء نے عرین الاسود گروپ کے ساتھ اپنے معاہدے کی تجدید کی اور اپنے حمایتی موقف پر زور دیا۔
اس سلسلے میں مغربی کنارے کے شمال میں واقع شہر طولکرم میں سیکڑوں نوجوانوں نے مظاہرہ کیا اور نئی تشکیل پانے والی طولکرم بٹالین کی حمایت میں اور دشمن کو منہ توڑ جواب دینے مبنی نعرے لگائے۔
یاد رہے کہ حال ہی منظر عام پر آنے والی فلسطینی مجاہدین کی نئی تنظیموں نے صیہونی حکام کی نیندیں اڑا دی ہیں اس لیے کہ یہ تنظیم کسی بھی بڑی تنظیم سے وابستہ نہیں ہیں بلکہ رضاکار نوجوانوں پر مشتمل ہیں جس کی وجہ سے نہ ان کے ساتھ بات چیت کی جا سکتی ہے اور یہ ان کی کاروئیوں کا پتا لگایا جاسکتا ہے۔


مشہور خبریں۔
حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر پٹرول بم گرا دیا
?️ 1 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومت نے رات کی تاریکی میں عوام پر
جولائی
مجھے نہیں لگتا کہ پیوٹن جوہری ہتھیار استعمال کرے: بائیڈن
?️ 25 فروری 2023سچ خبریں:اے بی سی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر
فروری
یوکرین جنگ خطرناک موڑ پر پہنچ چکی ہے:یورپی یونین
?️ 26 ستمبر 2022سچ خبریں:یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ
ستمبر
کورونائی نسل پرستی
?️ 21 اگست 2021سچ خبریں:ٹیکساس کے نائب گورنر نے کورونا میں اضافے کے لیے سیاہ
اگست
پاکستان میں ہمیں اپنی صلاحیتوں کا ادراک کرنا ہے: وزیراعظم
?️ 17 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ
جنوری
روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا
?️ 19 اپریل 2021ماسکو (سچ خبریں) روس نے جمہوریہ چیک کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے
اپریل
قرضوں کا بوجھ ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے، پاکستان نے اقوام متحدہ کو بتادیا
?️ 11 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اقوام متحدہ سے قرضوں کی پائیداری
مارچ
ڈپریشن، دولت اور اپنوں سے محبت کی بات پر رومیسہ خان کو تنقید کا سامنا
?️ 28 دسمبر 2023کراچی: (سچ خبریں) سوشل میڈیا انفلوئنسر و اداکارہ رومیسہ خان کی جانب
دسمبر