🗓️
سچ خبریں: اقوام متحدہ میں روس کے مستقل مندوب نے آج سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ کے بارے میں کہا کہ مغرب فلسطینیوں کے ساتھ دوسرے درجے کے شہری جیسا سلوک کرتا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے واسیلی نیبنزیا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں غزہ پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے اپنی تقریر میں کہا کہ مشرق وسطیٰ (مغربی ایشیا) میں جاری موجودہ بحران دنیا میں کئی دہائیوں سے کہیں نہیں دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: مغرب کا اسرائیل اور فلسطین کے ساتھ دوہرا معیار
اس سلسلے میں اقوام متحدہ میں روس کے مستقل نمائندے نے کہا کہغزہ میں عمارتوں کی تباہی اور ہزاروں بچوں کی ہلاکت کے حوالے سے سلامتی کونسل کے ارکان کے پاس کوئی جواب نہیں ہے۔
اس سلسلے میں واسیلی نبنزیا نے مزید کہا کہ مغرب فلسطینیوں کے ساتھ دوسرے درجے کا شہری جیسا سلوک کرتا ہے،ہمیں غزہ کی پٹی میں تنازع کے بعد والے دنوں کے بارے میں سوچنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں 4 جون 1967 کی سرحدوں پر فلسطینی ریاست کے قیام کے مقصد کے ساتھ امن عمل کی طرف واپس آنا چاہیے۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں مغربی میڈیا کا رول
یاد رہے کہ گذشتہ ایک مہینے میں صیہونیوں کے ہاتھوں ہزاروں معصوم فلسطینی بچوں کے قتل عام پر اقوام متحدہ سمیت پوری عالمی برادری نے کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا صرف ان جرائم کی مذمت کرنے پر ہی اکتفا کی جس کے نتیجہ میں صیہونیوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی اور انہوں نے فلسطینیوں کی نسل کشی کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔
مشہور خبریں۔
ہم ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کے ساتھ ہیں:پوپ فرانسس
🗓️ 14 فروری 2023سچ خبریں:کیتھولک دنیا کے رہنما نے ایک تقریر میں اعلان کیا کہ
فروری
ہمیں وسیع جنگ کی ضرورت نہیں ہے: بائیڈن
🗓️ 31 جنوری 2024سچ خبریں:بائیڈن نے منگل کو یہ بھی کہا کہ انھوں نے اپنا
جنوری
باجوڑ: دھماکے میں ایف سی اور پولیس کے 4 اہلکار شہید
🗓️ 21 اکتوبر 2021خیبرپختونخوا(سچ خبریں)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں
اکتوبر
بھارت کو مذاکرات کے لئے مناسب ماحول قائم کرنا ہوگا: ترجمان دفتر خارجہ
🗓️ 19 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں)ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ
مارچ
یوکرین اور یمن کے بارے میں پوٹن اور بن سلمان کی ٹیلی فون پر مشورت
🗓️ 16 اپریل 2022سچ خبریں: کریملن نے آج روسی صدر ولادیمیر پوٹن اور سعودی ولی
اپریل
ہم بھی فلسطینیوں کی حمایت کریں گے:ترکی
🗓️ 2 مئی 2024سچ خبریں: ترکی کے وزیر خارجہ نے کہا کہ انقرہ نے بین
مئی
کرپشن کے سال؛ امریکہ میں ایک ریاست کے پراسیکیوٹر کے بے مثال مقدمے کا آغاز
🗓️ 5 ستمبر 2023سچ خبریں: ٹیکساس کے ریپبلکن اٹارنی جنرل، جنہیں حال ہی میں بدعنوانی
ستمبر
کیا امریکہ ،جنوبی کوریا اور جاپان روس کے خلاف سرد جنگ لڑنے جا رہے ہیں؟
🗓️ 26 اگست 2023سچ خبریں: روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے سیول کے روس مخالف
اگست