?️
سچ خبریں:ترک صدر نے اپنے ملک میں احتجاج کرنے والے طلبا کو دہشت گرد قرار دیا۔
الجزیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردغان نے ایک تقریر میں کہا ہے کہ ان کی حکومت ایک ترک یونیورسٹی میں ایک ماہ تک جاری رہنے والے مظاہرے کو 2013 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں تبدیل ہونے کی اجازت نہیں دے گی، انہوں نے مظاہرین کو دہشت گرد اور ایل جی بی ٹی تحریک کو ترک اقدار کے منافی بھی قرار دیا، انصاف و ترقی پارٹی کے ممبروں سے خطاب کرتے ہوئے اردغان نے کہا کہ ملک پر دہشت گردوں کا راج نہیں ہوگا، اس کی روک تھام کے لیےہم جو کچھ بھی کریں گے ۔
ترک صدر نے مزید کہاکہ نوجوان مظاہرین کے پاس ترکی کی روحانی اور قومی اقدار کا فقدان ہے اور وہ دہشت گرد گروہوں کے رکن ہیں، انہوں نے مزید کہاکہ کیا آپ طالب علم ہیں یا کوئی دہشت گرد جو یونیورسٹی کے سربراہ کے دفتر پر حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہیں؟انھوں نے کہا کہ ملک میں اب تکسیم کے علاقے میں گیزی پارک واقعات (گیجی مظاہروں) کا مشاہدہ نہیں کیا جائے گا، ہم ایسی کسی چیز کی اجازت نہیں دیں گے۔
ترکی کے صدر نے کہا کہ ہم دہشت گردوں کے ساتھ نہیں کھڑے ہوں گے اور ہم ایسا نہیں کریں گے،یادرہے کہ اس سے قبل بھی ترکی کے شہر استنبول کی بوگازی یونیورسٹی کے طلباء نے حکمران جماعت کے رکن کے صدر منتخب ہونے کے خلاف مظاہرے کیے ، مظاہروں کے نتیجے میں اس ہفتے استنبول میں 250 اور انقرہ میں مزید 69 افراد کو گرفتار کیا گیا،ترک وزارت خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے بھی کل ترکی میں طلباء اور دیگر مظاہرین کی نظربندی پر تشویش کا اظہار کیا، انہوں نے کہا کہ اظہار رائے کی آزادی حتی کہ ان الفاظ کو استعمال کرنا جو کسی کو ناگوار بھی ہو سکتے ہیں ، جمہوریت کا ایک اہم عنصر ہیں ۔


مشہور خبریں۔
میں پاگل نہیں ہوں: ٹرمپ
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے اپنے
مئی
مقبوضہ کشمیر میں بس حادثے کا شکار، 30 افراد ہلاک
?️ 15 نومبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) مقبوضہ کشمیر میں ایک مسافر بس پہاڑی سڑک سے
نومبر
غزہ کے باشندوں کے خلاف صیہونی ناپاک عزائم؛اقوام متحدہ کے عہدیدار کی زبانی
?️ 11 دسمبر 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ سے وابستہ فلسطینی پناہ گزینوں کے ادارے کے
دسمبر
توہین مذہب کے ملزم سے شہریوں کا انوکھا انتقام
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: سوات میں مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی
جون
ڈالر کی قدر میں مسلسل کمی، انٹربینک میں روپیہ کی قدر میں بہتری
?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں کمی
اکتوبر
پاکستان میں 2022 کے دوران ہیلتھ کیئر ورکرز کے خلاف پرتشدد واقعات میں دگنا اضافہ ہوا، رپورٹ
?️ 3 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) ’سیف گارڈنگ ہیلتھ اِن کانفلکٹ کولیشن (ایس ایچ
جون
روس اور جرمنی کے مابین کشیدگی کے حوالے سے یورپی یونین نے اہم بیان جاری کردیا
?️ 10 مارچ 2021جرمنی (سچ خبریں) روس اور جرمنی کے مابین کشیدگی کے حوالے سے
مارچ
ٹرمپ امریکہ کے صدر کیوں اور کیسے بنے؟
?️ 8 نومبر 2024سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 8 سال قبل پہلی بار صدارتی انتخاب
نومبر