?️
مشرق وسطیٰ دہشت گردوں کے ساتھ دوستی کیسے قبول کر سکتا ہے:پاکستانی صحافی
پاکستان کے معروف صحافی، سینئر تجزیہ کار اور جیو نیوز کے اینکر حامد میر نے غزہ میں الجزیرہ کے میڈیا ٹیم پر اسرائیلی ڈرون حملے میں دو صحافیوں کی شہادت پر شدید ردعمل دیا ہے۔ انہوں نے خطے کے ان ممالک کو مخاطب کیا جو اسرائیل سے تعلقات قائم کرنے کے خواہش مند ہیں اور کہا خاورمیانہ قاتلوں اور دہشت گردوں سے دوستی کیسے قبول کر سکتا ہے؟
حامد میر نے امریکی صدر کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ الجزیرہ کے صحافیوں کے قتل کے بعد انہیں ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان کی یاد آئی، جس میں انہوں نے مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک سے کہا تھا کہ اسرائیل کے مسلسل جرائم کے باوجود اس کے ساتھ تعلقات معمول پر لائیں۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق پیر کی صبح اسرائیلی فوج کے ڈرون نے غزہ شہر میں الشفاء میڈیکل کمپلیکس کے مرکزی دروازے کے سامنے صحافیوں کے خیمے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں الجزیرہ کے دو فلسطینی صحافی انس الشریف اور محمد قریقع شہید ہوگئے۔
الجزیرہ نے رپورٹ کیا کہ ڈرون حملے کے وقت کئی مقامی صحافی اس مقام پر موجود تھے اور یہ واقعہ اس بات کی سنگین مثال ہے کہ جنگ زدہ علاقوں میں صحافی کس قدر خطرات میں کام کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
رفح کراسنگ کی مسلسل بلاکنگ کا سلسلہ جاری
?️ 24 جون 2024سچ خبریں: فلسطین ہلال احمر نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان
جون
پاکستان ’کوپ 28 کانفرنس‘ میں ماحولیاتی انصاف کا متمنی ہوگا، نگران وزیراعظم
?️ 21 ستمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عالمی رہنماؤں کو
ستمبر
وزیر خزانہ نے مہنگائی کی اصلی وجہ بتا دی
?️ 16 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت
ستمبر
8 امریکی جنگی جہاز اور 1200 میزائلوں نے وینزویلا کو بنایا نشانہ
?️ 3 ستمبر 2025سچ خبریں: وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے دعویٰ کیا ہے کہ
ستمبر
معاشی استحکام کی جانب پیش رفت، حکومت نجکاری و بینکاری نظام میں مزید بہتری لارہی ہے، وزیر خزانہ
?️ 14 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے
جولائی
صیہونیوں کی غزہ اور لبنان میں نسل کشی کا انسانیت پر اثر:عراقی سیاستدان
?️ 14 اکتوبر 2024سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ
اکتوبر
لبنان میں حزب اللہ نے واشنگٹن کارڈز میں خلل کیسے ڈالا؟
?️ 9 اکتوبر 2021سچ خبریں: لبنان کے پارلیمانی انتخابات سے چھ ماہ سے بھی کم عرصہ
اکتوبر
افغانستان میں ایک ترک شدہ امریکی اڈے کا دورہ، انتہائی سخت اذیتوں کی کہانی
?️ 13 اکتوبر 2021سچ خبریں: ایک طالبان کمانڈر نے میڈیا سے مطالبہ کیا کہ وہ
اکتوبر