?️
سچ خبریں:حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں نہایت تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ امریکی فوج کے انخلا کے حیرت انگیز اعلان کا مطلب ہے کہ طالبان کو ملک کا کنٹرول سنبھالنے کی ترغیب دلائی جائے۔
سعید الشہابی نے ایک کالم میں مشرق وسطی میں امریکی فوجی موجودگی کو کم کرنے کے معاملے کا تجزیہ کرتے ہوئےاس سلسلے میں واشنگٹن کی نئی پالیسیوں کا ذکرکیا۔
1- حالیہ ہفتوں میں افغانستان سمیت خطے کے ممالک میں پیش آنے والی صورتحال کے بارے میں نہایت تشویش پائی جاتی ہے کیونکہ امریکی فوج کے انخلا کے حیرت انگیز اعلان کا مطلب ہے کہ طالبان کو اس ملک کا کنٹرول سنبھالنے کی ترغیب دی جائے۔
2۔ امریکہ اب طالبان یا داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کو اپنی سرزمین کے لئے براہ راست خطرہ کے طور پر نہیں دیکھتا ہے اس کے باوجود اس نے مشرق وسطی میں اپنے مفادات کی نگرانی کی ہے اور اسے یقین ہے کہ ان کی حفاظت کے لئےاس خطہ میں مستقل فوجی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔
3۔ امریکیوں میں اس یقین کی ایک وجہ یہ ہے کہ ان کا ماننا ہے کہ پورے مشرق وسطی پر غلبہ حاصل کرنے کے لئے ایک طاقت کا ابھرنا ممکن نہیں ہے اس لیے کہ ایران اور سعودی عرب اثر و رسوخ کے لئے مقابلہ کر رہے ہیں ،تاہم یہ ایک تزویراتی رقابت ہے اور اس کے لیے بڑی تعداد میں امریکی فوجی موجودگی کی ضرورت نہیں ہے۔
4۔ایران چین اسٹریٹجک شراکت داری بھی ایک تجارتی معاہدے کی طرح دکھائی دیتی ہے جس کے تحت چین کو کم قیمت پر ایرانی تیل تک رسائی حاصل ہوجاتی ہے اور امریکی حکمت عملی کے مطابق یہ ایسی شراکت میں تبدیل ہوجائیں گے جو براہ راست امریکی مفادات کو خطرے میں ڈالتا ہےجبکہ چین کے جی سی سی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے بھی ہیں جو سعودی عرب ، عراق اور ایران سے چین کو زیادہ تیل برآمد کرتے ہیں اور جی سی سی کے ممبران ایران سے کئی گنا زیادہ چین سے اسلحہ خریدتے ہیں۔
5۔خطے میں امریکی موجودگی کی ترجمانی کے لئے بہت سے مفروضے تھے جن میں سے بیشتر بدل چکے ہیں، ان میں سے ایک مفروضہ یہ بھی تھا کہ امریکہ تیل کی رساو کو یقینی بنانے ، اسرائیل کی مدد کے لئے اور ایک علاقائی یا بین الاقوامی طاقت جو خطے پر غلبہ حاصل کرنے اور امریکی مفادات کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرے گی، کو ابھرنے سے روکنے کے لئے خطے میں اپنی فوجی موجودگی برقرار رکھے گا ۔


مشہور خبریں۔
حزب اللہ کا اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر میزائلی حملہ
?️ 4 مئی 2026 سچ خبریں:لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے صیہونی فوجیوں کی
مئی
شہید رہبر انقلاب کی وداعی تقریب کا عرب میڈیا میں وسیع کوریج؛ ایران کی سوگوار فضا سے تاریخی لمحوں تک
?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں: اسلامی انقلاب کے شہید رہبر کی میت کے ساتھ رسمی
جولائی
جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر صہیونی حملے جاری
?️ 11 جولائی 2026سچ خبریں:جنوبی لبنان میں صہیونی حکومت کے فضائی حملے، توپ خانے کی
جولائی
سعودی سیکورٹی کی ضمانت پر یمن سے مکمل طور پر نکل جائے گا: بن سلمان
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں: ریاض اور صنعاء کے درمیان خفیہ مذاکرات اور
جنوری
اقتدار میں آیا تو جنرل (ر) قمر باجوہ کے خلاف کارروائی نہیں کروں گا، عمران خان
?️ 19 دسمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق وزیر اعظم اور پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین
دسمبر
فلسطینی انفارمیشن آفس: غزہ میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران کے ذمہ دار قابض ہیں
?️ 25 فروری 2026سچ خبریں: غزہ میں سرکاری اطلاعاتی دفتر نے اعلان کیا ہے کہ
فروری
جرمنی کی صہیونی حکومت کو فوجی برآمدات میں اضافے کی منظوری، 2026 کے لیے 800 ملین یورو کے معاہدے
?️ 3 ستمبر 2026سچ خبریں:جرمن حکومت نے تل ابیب کو 2026 میں تقریباً 800 ملین
ستمبر
وائپر سانپ کے زہر اور کورونا کی روک تھام سے متعلق اہم تحقیق
?️ 2 ستمبر 2021برازیلیا(سچ خبریں) برازیل کے سائنسدانوں نے وائپر سانپ کے زہر اور کورونا
ستمبر