?️
سچ خبریں:مسجد الاقصی کے خطیب کا کہنا ہے کہ اس مقدس مقام کے خلاف صیہونیوں کی سازشوں کو سنجیدگی سے لیے کی ضرورت ہے۔
فلسطین الیوم کی رپورٹ کے مطابق مسجد الاقصی کے خطیب شیخ عکرمہ صبری نے کہا ہے کہ مسجد الاقصی سے مربوط مسائل پر سنجیدگی سے غور کرنا چاہئیے اور اس مقدس مکان کے خلاف ہونے والی سازشوں سے ایک لمحے کے لئے بھی غفلت درست نہیں۔
شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ ملت فلسطین اس مسجد کا ایک حصہ الگ کئے جانے اور اس پر غاصبوں کے قبضے کی ہرگز اجازت نہیں دے گی، واضح رہے کہ مسجد الاقصی کے خطیب نے اس سے قبل بھی خبردار کیا تھا کہ بیت المقدس شہر اور مسجد الاقصی ایک فوجی چھاؤنی میں تبدیل ہوگئی ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ اسرائیل نہایت خاموشی سے شہر بیت المقدس کو یہودی رنگ دینے اور مسجد الاقصی پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔
شیخ عکرمہ صبری نے واضح کیا کہ اس طرح کے حملوں سے صیہونیوں کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، انہوں نے مسجد الاقصی اور مشرقی بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے اقدامات کو دہشتگردانہ اور وحشیانہ اقدامات سے تعبیر کیا جو بین الاقوامی اور انساندوستانہ ضابطوں کے منافی ہے۔
دوسری جانب استقامتی محاذ خاص طور سے حماس نے مسجد الاقصی کے باب المغاربه اور اسلامی میوزیم کی مغربی دیوار کے قریب شگاف پڑ جانے کی وجہ کو مسجد الاقصی کے نیچے ہونے والی کھدائی قرار دیا اور ساتھ ہی مسجد الاقصی کو لاحق ہر قسم کے خطرات کی بابت صیہونی حکومت کو خبردار کیا۔
مشہور خبریں۔
مغربی کنارے میں ہنگامہ خیز دن؛ ایک شہید اور درجنوں گرفتار
?️ 6 جولائی 2022سچ خبریں: آج بدھ کی صبح صہیونی فوج نے مغربی کنارے کے
جولائی
عالمی برادری کو طالبان کی مدد کرنی چاہیے
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے افغانستان
اگست
سوڈان میں لاکھوں لوگ آگ بگولہ
?️ 13 نومبر 2021سچ خبریں: طارق ابو شوریٰ العالم کے نامہ نگار نے مزید اطلاع
نومبر
لوگ عراق اور اردن میں صیہونیوں کے خلاف سڑکوں پر
?️ 5 نومبر 2023سچ خبریں: غزہ میں صیہونی حکومت کے جرائم کے خلاف احتجاج میں
نومبر
فردوس عاشق کا اشیاء کی قیمتوں میں ناجائز اضافے پر برہمی کا اظہار
?️ 28 اپریل 2021لاہور(سچ خبریں) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس
اپریل
لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر موجودہ صورتحال خطرناک ہے: اقوام متحدہ
?️ 7 اپریل 2023سچ خبریں:لبنان میں مقیم اقوام متحدہ کی امن فوج کے میڈیا دفتر
اپریل
لبنانی مزاحمت مکمل طور پر تیار ہے: حزب اللہ
?️ 28 نومبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ فورسز کے جنگی اطلاعاتی مرکز کے مطابق اس گروپ
نومبر
صیہونیوں کا غزہ میں جنگ بندی کے مذاکرات میں پیش رفت کا دعویٰ
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں: اسرائیل کے کان 11 ٹی وی چینل نے مذاکرات کی
دسمبر