?️
سچ خبریں:یمن کی مظلوم قوم کے خلاف جارحانہ اور مجرمانہ اتحاد میں شامل متحدہ عرب امارات کے ٹھکانوں پر انصار اللہ کے مجاہدین کے حملے کو صیہونی حکومت کے عبرانی زبان میڈیا میں بڑے پیمانے پر رپورٹ کیا گیا۔
صیہونی حکومت کے عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ نے متحدہ عرب امارات کے ٹھکانوں پر انصار اللہ کے مجاہدین کے حملے پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے ان حملوں کے دہرائے جانے یہاں تک کہ اس کے پھیلاؤ پر تشویش کا اظہار کیا۔
عبرانی زبان کی نیوز وان ویب سائٹ نے ایک تجزیاتی رپورٹ میں لکھا کہ ابوظہبی میں راکٹ حملے سے وہ ڈراؤنا خواب سچ ہو گیا جس سےمتحدہ عرب امارات کے یمن میں جہنم میں داخل ہونے کے بعد سے پریشان تھا، سائٹ نے لکھا کہ حوثیوں نے اپنے ڈرون یا میزائل متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظہبی بھیجے جس سےآج یمن میں جنگ کی سرخ لکیر ٹوٹ گئی ، حوثی گروپ نے اپنے میزائل اور ڈرون متحدہ عرب امارات کو بھیجے ہیںجو سالوں سے جنوبی سعودی عرب میں متعد ٹھکانوں کو نشانہ بنا رہے تھے ۔
اس تجزیے مصنف کے مطابق اس سے پہلے حوثی سعودی عرب پر حملہ کرتے تھے جبکہ انھوں نے کبھی متحدہ عرب امارات کو نشانہ نہیں بنایا تاکہ اس شیخ نشین ریاست کو سعودی عرب کے ساتھ اتحاد چھوڑنے پر آمادہ کیا جا سکے، جو انھوں نے 2015 میں یمن پر جنگ مسلط کرنے کے لیے بنایا تھا۔
عبرانی زبان کے ذرائع ابلاغ کے تجزیہ کار یارون فریڈمین کے مطابق، ابوظہبی پر انصار اللہ کے حالیہ حملے کے اسرائیل کے لیے خاص اثرات ہوں گےکیونکہ اسرائیل اور متحدہ عرب امارات ایک سال پہلے سے مختلف اقتصادی اور اسٹریٹجک مفادات رکھتے ہیں۔


مشہور خبریں۔
کراچی میں پریس کلب کے سامنے فلسطین کی حمایت احجاجی مظاہرہ
?️ 20 مئی 2021کراچی (سچ خبریں) فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کراچی کے عوام
مئی
عبدالقدوس بزنجو بلوچستان کے بلامقابلہ وزیر اعلیٰ بن سکتے ہیں
?️ 28 اکتوبر 2021کوئٹہ (سچ خبریں) عبد القدوس بزنجو کے بلا مقابلہ بلوچستان کے وزیراعلیٰ
اکتوبر
فرانسیسی پولیس کا فلسطین کے حامیوں کے ساتھ سلوک
?️ 8 مئی 2024سچ خبریں: فرانسیسی پولیس نے پیرس شہر میں فلسطینیوں کے حامیوں کے
مئی
امید ہے ایک دن افغان عوام کو آزادی ملے گی، اور وہ نمائندہ حکومت کے تحت زندگی گزار سکیں گے، دفتر خارجہ
?️ 13 اکتوبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے افغان طالبان، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ
اکتوبر
سائفر کیس: عمران خان، شاہ محمود قریشی کو 10،10 سال قید کی سزا
?️ 30 جنوری 2024راولپنڈی: (سچ خبریں) سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان
جنوری
اربعین کی تقریب میں کوئی مبالغہ آرائی نہیں
?️ 16 ستمبر 2022سچ خبریں: عراق کی قومی حکمت نے تاکید کی ہے کہ
ستمبر
چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا
?️ 22 اکتوبر 2025چین و امریکہ کی تجارتی جنگ میں نیا محاذ کھل گیا چین
اکتوبر
افغان فوج کی نابودی کی کہانی امریکیوں کی زبانی
?️ 1 مارچ 2023سچ خبریں:افغانستان کی تعمیر نو کے لیے امریکی دفتر برائے معائنہ (SIGAR)
مارچ