?️
سچ خبریں:لبنانی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل نے اس بات پر زور دیا کہ حزب اللہ ہمیشہ مزاحمتی تحریک کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور فلسطینی عوام کے جہاد اور یروشلم کی آزادی کی حمایت کرتی ہے۔
لبنانی روزنامہ الاخبارکی رپورٹ کے مطابق حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم کی سربراہی میں لبنانی حزب اللہ کے ایک وفد نے حماس اور جہاد اسلامی تحریکوں کے متعدد رہنماؤں سے ملاقات کی اورمزاحمتی تحریک نیز فلسطینی عوام کے تئیں حزب اللہ کی حمایت کے لئے زور دیا،یادرہے کہ گذشتہ روز شیخ نعیم قاسم کی سربراہی میں حزب اللہ کے وفد نے حماس کے رہنماؤں اسامہ ہمدان ، علی برکت اور احمد عبد الہادی نیز جہاد اسلامی فلسطین تحریک کے سکریٹری جنرل زیاد النخالہ سے ملاقات کی۔
شیخ نعیم قاسم نے کہاکہ حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کی ہدایات کے مطابق یہ اجلاس اس بات پر زور دینے کے لئے منعقد کیا گیا کہ ہم مزاحمتی تحریک اور فلسطین کی عظیم اور بہادر قوم کے ساتھ ہیں جس کے ساتھ ملک کے اسرائیل سے محاذ آرائی میں ہمارے لیے ایک اعزازی مقام ہے، انہوں نے اس بات پر زور دیاکہ حزب اللہ ہمیشہ مزاحمتی تحریک کے ساتھرہی ہے اور اس نے فلسطینی عوام کے جہاد اور یروشلم کی آزادی کی حمایت کی ہے ،انھوں نے مزید کہا کہ ہم مختلف طریقوں سے ان کی حمایت کرتے ہیں اور ہم ہمیشہ مختلف اقدامات ، مراحل اور ضرورتوں پر مبنی اپنا فرض ادا کریں گے۔
شیخ نعیم قاسم نے مزید کہاکہ جو بھی یہ کہتا ہے کہ وہ آج فلسطین کے ساتھ ہے ،اسے مزاحمتی کے ساتھ ہونا چاہئے، جو بھی مزاحمتی تحریک کے ساتھ نہیں ہے وہ فلسطین کے ساتھ نہیں ہے ، چاہے وہ کتنے بھی اچھے الفاظ بھی کیوں نہ بولے کیوں کہ فلسطین کو جہاد ، شہادت اور بخشش کی ضرورت ہے۔
انھوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ فلسطین میں آج جو کچھ ہو رہا ہے وہ فلسطین کے اندر ایک نئی مساوات بنانے کا مرحلہ ہے اور یہ مساوات فلسطینی علاقوں کی وحدت اور یکجہتی تحریک پر زور دیتی ہے جو یروشلم ،1948 کے مقبوضہ علاقوں، مغربی کنارے اور غزہ کو یکساں طور سے جوڑتا ہے ، حزب اللہ کے ڈپٹی سکریٹری جنرل نے کہا کہ فلسطینی مزاحمتی تحریک اور عوام مل کر تل ابیب کو سمجھانے کی کوشش کر رہے ہیں کہ فلسطینی عوام اس سرزمین کے کسی بھی حصے پر قبضہ قبول نہیں کرسکتے اور انہیں یہ بھی سمجھنا چاہئے کہ یروشلم سب سے زیادہ مقدس مقام ہے۔
انھوں نے کہا کہ فلسطینی ،علاقے اور دنیا کی تمام اقوام کے ساتھ ساتھ مزاحمتی تحریک کے حامی اور محبت کرنے والوں کے علاوہ فلسطین پر یقین رکھنے والے بھی یروشلم کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس کے راستے پر قربانیاں دینے کے لئے تیار ہیں۔


مشہور خبریں۔
برازیل یوکرین میں جنگ کے خاتمہ کا خواہاں ہے: لولا ڈ سلوا
?️ 1 جنوری 2023سچ خبریں: برازیل کے نئے صدر لولا ڈ سلوا نے اپنے
جنوری
سعودی اور اماراتی گروہوں کے مابین کشیدگی میں اضافہ
?️ 16 دسمبر 2025سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے المہرہ میں سعودی عرب کی زیر حمایت
دسمبر
اب تک کتنے حاجی خانہ خدا کے مہمان بن چکے ہیں؟
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:سعودی عرب میں پاسپورٹ کے اجراء کے جنرل ڈیپارٹمنٹ نے اعلان
جون
جاوید شیخ کا اپنے خاندان کو ’کپور‘ جیسا قرار دینے پر رد عمل
?️ 25 ستمبر 2024کراچی: (سچ خبریں) سینیئر اداکار جاوید شیخ نے اپنے خاندان کو بھارت
ستمبر
اہم معاملات پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مقبولیت میں کمی
?️ 12 جون 2025سچ خبریں: کوئنیاک یونیورسٹی کے ایک سروے سے ظاہر ہوا ہے کہ
جون
بھارت سے تعلقات کی نوعیت کے لئے وزیراعظم نے اہم اجلاس طلب کر لیا
?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان نے بھارت سے تعلقات کی
اپریل
مغرب دوسرے ملکوں کے ساتھ کیسے چالیں چلتا ہے؟
?️ 18 ستمبر 2023سچ خبریں: روسی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ مغرب "یوکرین امن
ستمبر
کیا ٹرمپ کی بحری ناکہ بندی چین کو جنگ میں دھکیل سکتی ہے؟ ایران تنازع پر عالمی طاقتوں کی نئی صف بندی
?️ 14 اپریل 2026سچ خبریں:ٹرمپ کی جانب سے ایران کی بحری ناکہ بندی کی تجویز
اپریل