قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا:ٹرمپ کا نیا حکم 

قطر

?️

 قطر پر حملہ امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا:ٹرمپ کا نیا حکم
 امریکی نیوز پورٹل آکسیوس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ کے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک نیا ایگزیکٹیو آرڈر پر دستخط کیے ہیں جس کے مطابق قطر پر کسی بھی قسم کا حملہ براہِ راست امریکہ کی قومی سلامتی کے لیے خطرہ تصور کیا جائے گا۔
آکسیوس کے مطابق، یہ اقدام غزہ کی جنگ کے خاتمے اور قطر کو اسرائیلی حملے کے معاوضے کے طور پر ایک نئے سیکورٹی انتظام کا حصہ ہے۔ اس حکم نامے کے ذریعے واشنگٹن اور قطر کے درمیان سلامتی کے تعلقات کو ایک نئی اور غیر معمولی سطح تک بڑھا دیا گیا ہے۔
نئے حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ اگر قطر کی سرزمین، خودمختاری یا اہم تنصیبات پر کوئی مسلح حملہ ہوتا ہے تو امریکہ اسے اپنی سلامتی اور امن کے لیے خطرہ سمجھے گا اور اس کے جواب میں تمام ممکنہ اقدامات کرے گا۔ ان اقدامات میں سفارتی، اقتصادی اور ضرورت پڑنے پر فوجی کارروائی بھی شامل ہوگی تاکہ امریکہ اور قطر کے مفادات کا دفاع کیا جا سکے اور خطے میں امن و استحکام بحال ہو۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب پیر کے روز اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتانیاہو نے وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے قطر کے امیر سے ٹیلی فون پر رابطہ کر کے دوحہ پر فضائی حملے اور وہاں موجود حماس رہنماؤں کی رہائش گاہوں کو نشانہ بنانے پر معذرت بھی کی۔

مشہور خبریں۔

پولیو وائرس چارسدہ بھی پہنچ گیا، ملک کے مزید 8 اضلاع میں وائرس کی تصدیق

?️ 15 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں پولیو وائرس کے پھیلاؤ میں

ٹویوٹا نے چاند پر چلنے والی گاڑی بنانے پر کام شروع کر دیا

?️ 31 جنوری 2022ٹوکیو(سچ خبریں) جاپانی ملٹی نیشنل آٹو موٹیو مینوفیکچرر کمپنی ٹویوٹا  نے چاند

سلامتی کونسل کا سوڈان میں وسیع پیمانے پر مظالم کے خطرے پر انتباہ

?️ 21 جون 2026سچ خبریں:  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین نے ایک پریس

یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی آزمائش شروع کردی

?️ 24 جولائی 2021سان فرانسسكو(سچ خبریں) یوٹیوب نے مخصوص صارفین کے لئے لائیواسٹریم شاپنگ کی

روس کے یوکرینی فوج کے توانائی اور نقل و حمل کے بنیادی ڈھانچے پر حملے

?️ 23 اگست 2026سچ خبریں:روسی وزارت دفاع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران یوکرینی

حماس اسرائیل سے کروڑوں ڈالر کی جنگی غنیمت حاصل کرنے میں کامیاب

?️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق، اسرائیلی فوج نے غزہ میں

پاکستان میں پارلیمانی اور ریاستی انتخابات/سیل فون انٹرنیٹ بند

?️ 8 فروری 2024سچ خبریں:پاکستان کے عوام آج جمعرات کو قومی اور ریاستی پارلیمنٹ کے

صہیونی میڈیا: گولانی کے ساتھ مذاکرات تعطل پر پہنچ گئے ہیں

?️ 19 نومبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے دعویٰ کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے