فلم وائس آف ہند رجب کو وینس فلم فیسٹیول میں ۲۴ منٹ تک کھڑے ہو کر داد سے نوازا گیا

وائس آف ہند رجب

?️

فلم وائس آف ہند رجب کو وینس فلم فیسٹیول میں ۲۴ منٹ تک کھڑے ہو کر داد سے نوازا گیا
 غزہ کی ۶ سالہ شہید بچی کی دردناک کہانی پر مبنی فلم وائس آف ہند رجب  نے وینس فلم فیسٹیول میں شائقین اور ناقدین کے دل جیت لیے۔ فلم کی نمائش کے بعد حاضرین نے ۲۴ منٹ تک کھڑے ہو کر تالیاں بجائیں اور متاثر کن انداز میں اپنی حمایت کا اظہار کیا۔
رپورٹ کے مطابق، کئی بین الاقوامی فنکاروں اور سینماکاروں نے ہند رجب کی تصویر اٹھا کر ریڈ کارپٹ پر اس کی یاد کو خراجِ عقیدت پیش کیا جبکہ ناظرین نے فلسطین کے پرچم بلند کرتے ہوئے غزہ کے عوام سے اظہار یکجہتی کیا۔
فلم کے اختتام پر سینما ہال میں رقت آمیز مناظر دیکھنے کو ملے، جہاں کئی افراد اور فلم کی ٹیم اشکبار ہو گئی۔ بعدازاں "فلسطین کی آزادی” کے نعرے بھی گونج اٹھے۔
یہ فلم، جو تونسی نژاد ہدایتکارہ کوثر بن ہنیہ نے بنائی ہے، وینس فلم فیسٹیول کے ۷۹ویں ایڈیشن میں مقابلے کے حصے کے طور پر نمائش کے لیے پیش کی گئی اور گولڈن لائن ایوارڈ کے لیے بھی امیدوار ہے۔
وائس آف ہند رجب ایک دستاویزی-ڈرامائی فلم ہے جو ۶ سالہ فلسطینی بچی ہند رجب کے المناک انجام پر روشنی ڈالتی ہے۔ ہند اپنی فیملی کے اسرائیلی فضائی حملے میں جاں بحق ہونے کے بعد ایک تباہ شدہ گاڑی میں زندہ بچی اور اس نے ہلال احمر کو فون کر کے مدد کی اپیل کی۔ لیکن ایک گھنٹے سے زائد انتظار کے باوجود جب ایمبولینس پہنچی تو وہ بھی اسرائیلی حملے کا نشانہ بن گئی اور امدادی کارکن شہید ہو گئے۔ بالآخر، ہند رجب کو بھی اسرائیلی فوجیوں نے براہِ راست فائرنگ کر کے شہید کر دیا۔

مشہور خبریں۔

حکومت نے اوچھے ہتھکنڈوں کا استعمال جاری رکھا تو مذاکرات ختم کردیں گے، مولانا فضل الرحمٰن

?️ 18 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن

پنجاب میں انتخابات کے معاملے پر وفاقی کابینہ کا اجلاس کل دوبارہ طلب

?️ 10 اپریل 2023اسلام آباد:(سچ خبریں)  پنجاب میں انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے

برطانوی وزیراعظم کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک ناکام

?️ 9 جون 2022سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے خلاف چلائی جانے والی عدم اعتماد

ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی-صہیونی حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی: روس

?️ 29 مارچ 2026سچ خبریں:روس کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے ایران کی

شاہ محمود قریشی افغانستان سے متعلق ہمسایہ ممالک کے تیسرے اجلاس میں شرکت کے لیے چین روانہ

?️ 29 مارچ 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چین روانہ ہوتے ہوئے

شاہ محمود قریشی نے عمران خان کی رہائی مہم میں شمولیت کی مبینہ پیشکش مسترد کر دی

?️ 2 نومبر 2025لاہور: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے

اسرائیل کے جدید لیزر ڈیفنس کے بارے میں خفیہ معلومات ہیکرز کے ہتھے چڑھ گئی / جو دفاع نہیں آیا وہ لیک ہو گیا

?️ 28 اکتوبر 2025سچ خبریں: ہیکنگ گروپ "الجبات الاسناد السیبرانیہ” (سائبر سپورٹ فرنٹ) نے دوسرے

ایران انٹرنیشنل کی مردہ لڑکی بی بی سی فارسی پر زندہ!

?️ 27 ستمبر 2022سچ خبریں:حالیہ دنوں میں ایران سے باہر فارسی زبان کے میڈیا نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے