فلسطینی قیدیوں کے لیے بین الاقوامی حمایت کا مطالبہ

فلسطینی

?️

سچ خبریں:فلسطینی اتھارٹی نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ اسرائیلی جیلوں میں فلسطینی قیدی غیر انسانی ظلم و ستم کا شکار ہیں، ان کے مسئلے کے لیے بین الاقوامی حمایت حاصل کرنے کے لیے سفارتی کارروائی شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

فلسطینی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے دفتر کے ترجمان نبیل ابو ردینہ نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ اس تنظیم کے سربراہ محمود عباس صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں پر ہونے والے غیر انسانی اور غیر معمولی تشدد اور جبر کی انتہائی توجہ اور تشویش کے ساتھ پیروی کر رہے ہیں۔

ابو ردینہ نے کہا کہ اسرائیلی غاصبوں کی جیلوں میں ہمارے ہیرو قیدیوں کا مسئلہ ہماری ترجیحات میں سرفہرست ہے اور ہم ان ہیروز کے ساتھ اس غیر انسانی سلوک کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، فلسطینی اتھارٹی کے ترجمان نے کہا کہ محمود عباس نے دنیا کے تمام سفیروں اور خاص طور پر بین الاقوامی اداروں میں موجود ممالک کے نمائندوں سے کہا کہ وہ ان جرائم کو بے نقاب کرنے کے لیے وسیع پیمانے پر کارروائی شروع کریں جو ہمارے قیدیوں کے خلاف کیے گئے ہیں اور بین الاقوامی قوانین کے خلاف ہیں۔

اس سلسلے میں بیروت میں دونوں تحریکوں حماس اور فلسطینی جہاد اسلامی کے وفود کی ملاقات کے بعد ایک مشترکہ بیان میں اسرائیلی جیلوں میں قید فلسطینی قیدیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے ایک وسیع عوامی منصوبہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

مشہور خبریں۔

فلسطین اور اسرائیل کے درمیان جنگ میں شدت کی بنیادی وجہ؟

?️ 15 اکتوبر 2023سچ خبریں:مصر کے وزیر خارجہ سامح الشکری نے ہفتے کے روز کہا

ٹرمپ کے فلسطینیوں کی جبری ہجرت پر مبنی بیان پر حماس کا سخت ردعمل

?️ 6 فروری 2025سچ خبریں:فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے امریکی سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے

3 ماہ بعد بجلی کی قیمتوں میں کمی آجائے گی، مفتاح اسمٰعیل

?️ 6 اگست 2022کراچی: (سچ خبریں)کراچی چیمبر آف کامرس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر

دشمن سے نمٹنا بخوبی جانتے ہیں، انکے مقاصد پورے نہیں ہونے دینگے۔ وزیراعظم

?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ ہم دشمن سے

سرفرازبگٹی بلامقابلہ وزیراعلیٰ بلوچستان منتخب، حلف اٹھا لیا

?️ 2 مارچ 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سرفراز بگٹی 41 ووٹ لے

امریکہ فرضی دشمن بنانے کی کوشش کر رہا ہے:چین

?️ 26 جولائی 2021سچ خبریں:بیجنگ حکومت کا کہنا ہے کہ امریکہ اپنے اہداف کو پورا

افغانستان میں ذلت آمیز شکست سے عبرت حاصل نہیں کی:چین کا امریکہ سے خطاب

?️ 17 اگست 2022سچ خبریں:چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے افغانستان سے امریکی انخلا کا

ٹرمپ کی شام سے امریکی فوج کے انخلا کی خواہش، صیہونیوں کو سخت تشویش

?️ 29 جنوری 2025سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے