?️
سچ خبریں:قطر میں ہونے والے ورلڈ کپ میں فٹبال کے تماشائیوں اور صیہونی صحافیوں کے درمیان تصادم ایک بار پھر سوشل نیٹ میڈیا کا موضوع بن گیا جہاں کچھ افراد نے دوحہ میں صیہونی حکومت کے ایک ٹیلی ویژن چینل کے رپورٹر کے سامنے "اسرائیلیو، نکل جاؤ” کے نعرے لگائے، جس سے ایک بار پھر ثابت ہوا کہ اس جعلی حکومت کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں اور اس سلسلہ میں عرب اقوام اور دنیا کی آزاد قوموں میں کوئی فرق نہیں ہے۔
نیوز چینل اور میڈیا میں شائع ہونے والی ویڈیو فائل میں دکھایا گیا ہے کہ ایک صہیونی ٹی وی چینل کا رپورٹر صہیونی کیمروں کے سامنے ورلڈ کپ کی براہ راست رپورٹنگ کر رہا ہے کہ اسی دوران فلسطینیوں کے حامیوں کی ایک بڑی تعداد ہاتھوں میں فلسطین کا جھنڈا لیے اس کے اردگرد جمع ہوگئی اور اسرائیل فلسطین سے باہر نکلو کے نعرے لگائے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز لبنان کے ایک نوجوان نے صیہونی حکومت کے ایک نیوز چینل کے رپورٹر کو چیلنج کیا، سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی ایک ویڈیو میں صیہونی حکومت کے چینل 12 کے رپورٹر نے انٹرویو کے آغاز میں ایک لبنانی نوجوان کو سلام کیا اور عربی میں گفتگو کرنا شروع کی،اسے توقع تھی کہ وہ اپنی صہیونی شناخت ظاہر کرے گا تو لبنانی صحافی گرمجوشی سے اس کا استقبال کرے گا۔
قابل ذکر ہے کہ اس لبنانی نوجوان نے جیسے ہی اسرائیل کا لفظ سنا تو انٹرویو روک دیا اور صہیونی رپورٹر کو بتایا کہ اسرائیل کا کوئی وجود نہیں ہے اور اس سرزمین کا نام فلسطین ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ چند برسوں کے دوران بعض عرب حکمرانوں نے صیہونی حکومت کے ساتھ سمجھوتہ کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے اور تعلقات کو معمول پر لانا شروع کیا جس پر سیاست دانوں، مذہبی اور ثقافتی شخصیات، علاقائی اقوام اور دنیا کی آزادی پسند قوموں میں مذمت کی لہر دوڑ گئی۔
قابل ذکر ہے کہ عرب حکمرانوں کی جانب سے صیہونیوں کو گلے لگانے کے عمل کے باوجود ان ممالک کے عوام صیہونیوں کے ساتھ دوستی کو فلسطینی قوم کے ساتھ غداری سمجھتے ہیں اور اس قابض حکومت کے خلاف جدوجہد جاری رکھنے پر اصرار کرتے ہیں۔
مشہور خبریں۔
ایم پیکیچ پر وزیر اعظم نے لگائی روک
?️ 8 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت اجلاس میں وزیراعظم نے حکم
ستمبر
یورپ امریکی ڈکٹیشن کی بنیاد پر فیصلے کرتا ہے: ماسکو
?️ 9 اکتوبر 2022سچ خبریں: روس کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ وہ
اکتوبر
سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر‘ تحریک انصاف نے سینیٹر علی ظفر قائدحزب اختلاف
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہبازشریف نے سینیٹ میں اسحاق ڈار کو قائد ایوان مقرر کردیا ہے
اپریل
شہریار منور پنجگانہ نماز کے پابند کیسے بنے؟
?️ 20 دسمبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستانی خوبرو اداکار، ہدایتکار و رائٹر شہریار منور پنجگانہ نماز
دسمبر
امریکہ غزہ کی جنگ جاری رکھنے کا اصل ذمہ دار
?️ 5 جون 2025سچ خبریں: غزہ کی جنگ کو ختم کرنے کے لیے اقوام متحدہ
جون
میں نے پیوٹن کے ساتھ کئی مہینوں سے کوئی بات چیت نہیں کی: میکرون
?️ 25 جون 2024سچ خبریں: فرانسیسی صدر نے تصدیق کی کہ ان کی گزشتہ چند
جون
بھارت اورمقبوضہ جموں وکشمیر میں این آئی اے کے26مقامات پرچھاپے
?️ 6 اکتوبر 2024جموں: (سچ خبریں) بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے
اکتوبر
وعدے کی سرزمین کا بھرم ایک بڑی ناکامی کا باعث بنے گا: اردگان
?️ 10 اکتوبر 2024سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے آج پارلیمنٹ میں جسٹس
اکتوبر