?️
سچ خبریں:غزہ کی پٹی پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کے تسلسل کے خلاف دنیا کے مختلف حصوں میں لوگوں نے ایک بار پھر احتجاجی ریلیاں نکالنا شروع کردی ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق دنیا کے متعدد شہروں کے عوام فلسطینی عوام کی حمایت اور غزہ کی پٹی کے خلاف صیہونی حکومت کی جنگ کی مخالفت میں سڑکوں پر نکل آئے ہیں۔
اردن کے دارالحکومت عمان کے عوام اس ملک میں صیہونی حکومت کے سفارت خانے کے قریب ایک علاقے میں جمع ہوئے اور غزہ کے عوام کے خلاف مسلسل حملوں کے ساتھ ساتھ بجلی، ایندھن اور انٹرنیٹ منقطع کرنے کے خلاف اپنے احتجاج کا اظہار کیا۔
تیونس کے دارالحکومت کے عوام نے اس شہر میں بھی اسی طرح کا مظاہرہ کیا ہے۔
غزہ کی پٹی میں صیہونی حکومت کے قتل عام کے لیے الیسی پیلس کی مکمل حمایت کی وجہ سے تیونس کے باشندے فرانسیسی سفارت خانے کے سامنے جمع ہوئے اور ملک کے سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کیا۔
الجزیرہ کے مطابق، استنبول، ترکی کے عوام نے بھی اس حکومت کے قونصل خانے کے سامنے جمع ہو کر صیہونی حکومت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
نیز عراقی میڈیا نے بتایا کہ بغداد کی مساجد سے فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت میں تکبیر اور اللہ اکبر کی صدائیں بلند کی گئیں۔
غزہ کے صحافیوں نے غزہ کی پٹی میں جمعہ کی شام ہونے والے فضائی حملوں کو فلسطینیوں کے خلاف تل ابیب کی جارحیت کے آغاز کے بعد سے سب سے زیادہ شدید قرار دیا۔


مشہور خبریں۔
ن لیگ کا قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ
?️ 16 فروری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) مسلم لیگ ن کی جانب سے قومی اسمبلی کے انتخابات میں حصہ نہ
فروری
برطانیہ اور فرانس کے بعد مالٹا نے بھی کیا فلسطین کی ریاست کو تسلیم
?️ 30 جولائی 2025سچ خبریں: مالٹا کے وزیراعظم نے اعلان کیا ہے کہ وہ ستمبر میں
جولائی
۲۰۲۵ میں سامراجی افسانوں کا زوال لیکن مزاحمت کی طاقت بر قرار
?️ 31 دسمبر 2025 ۲۰۲۵ میں سامراجی افسانوں کا زوال لیکن مزاحمت کی طاقت بر
دسمبر
پاکستان کی اومان کو وسطی ایشیا تک رسائی کیلئے گوادر، کراچی پورٹس کے استعمال کی پیشکش
?️ 13 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان نے اومان کو وسطی ایشیا میں ابھرتی
مارچ
آیت اللہ خامنہ ای نے ایرانی کرونا ویکسین کی پہلی ڈوز لے لی
?️ 25 جون 2021سچ خبریں:ایران کے روحانی پیشو اور اسلامی انقلاب کے رہنما آیت اللہ
جون
مسلیم لیگ(ن) اور پیپلز پارٹی آمنے سامنے
?️ 23 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل 2
مارچ
حماس کے ٹرمپ کے منصوبے پر رضامندی کا اعلان کرنے کے بعد سے غزہ پر 230 حملے
?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: غزہ پٹی میں قائم حکومتی اطلاعاتی دفتر نے ایک بیان جاری
اکتوبر
امریکہ نے بے نتیجہ وعدوں کے مطابق فلسطین کے خلاف کارروائی کا مظاہرہ کیا
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: ایک غیر موثر اور ڈرامائی اقدام میں امریکی محکمہ خارجہ
جون