فرانچسکا آلبانیز کا دوٹوک اعلان: استعفیٰ نہیں دوں گی، مغربی ممالک غزہ پر توجہ دیں

فرانچسکا آلبانیز کا دوٹوک اعلان: استعفیٰ نہیں دوں گی، مغربی ممالک غزہ پر توجہ دیں

?️

فرانچسکا آلبانیز کا دوٹوک اعلان: استعفیٰ نہیں دوں گی، مغربی ممالک غزہ پر توجہ دیں
مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں انسانی حقوق کے لیے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ فرانچسکا آلبانیز نے واضح کیا ہے کہ وہ دباؤ کے باوجود اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوں گی اور مغربی ممالک کو چاہیے کہ ان کے خلاف قانونی کارروائی کے بجائے غزہ میں جاری اسرائیلی کارروائیوں کا جائزہ لیں۔
الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں آلبانیز نے کہا کہ جو ممالک خود بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں اور اسرائیل کی کارروائیوں کی مذمت نہیں کرتے، انہیں انہیں نصیحت کرنے کا حق نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ بحث ان کی ذات کے بجائے ان کی جانب سے پیش کردہ رپورٹس کے مندرجات پر ہونی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی اقدامات کو نسل کشی قرار دینے کے بعد ان کے خلاف کردار کشی کی مہم شروع کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف یہ مہم فلسطینی عوام کی تکالیف کے مقابلے میں کوئی حیثیت نہیں رکھتی۔
آلبانیز نے واضح کیا کہ انہوں نے اپنے اختیارات سے تجاوز نہیں کیا اور ان کے خلاف شدید ردعمل دراصل ان کی انسانی حقوق کی سرگرمیوں کے اثرات کا عکاس ہے۔ ان کے مطابق وہ اپنی ذمہ داری کے عوض کوئی تنخواہ وصول نہیں کرتیں، تاہم انہیں ذاتی دباؤ اور ممکنہ پابندیوں کا سامنا ہے۔
ادھر فرانس کے وزیر خارجہ ژان نوئل بارو نے ان کے بیانات کو قابلِ مذمت قرار دیتے ہوئے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ آلبانیز نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بہتر ہوتا کہ فرانس اسرائیل کے اقدامات کی مذمت کرتا۔
یہ پیش رفت ایسے وقت سامنے آئی ہے جب اقوامِ متحدہ کے فورمز پر غزہ کی صورت حال اور اسرائیل کو حاصل بین الاقوامی حمایت پر بحث جاری ہے۔

مشہور خبریں۔

برطانوی شہزادے کا اپنے خاندان کے بارے میں حیرت انگیز انکشاف

?️ 12 مارچ 2021سچ خبریں:تاریخ کے مختلف مقامات پر برطانوی حکمرانی کے سلسلے میں نسل

عام انتخابات کیلئے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران ، آر اوز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری

?️ 12 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) 8فروری کے عام انتخابات کے سلسلے میں ایک

افغان سفیر کی بیٹی کے ساتھ ایسی حرکت کرنے والوں کا چہرہ بے نقاب کریں گے

?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں شاہ محمود قریشی نے مشیر قومی

سیلاب متاثرین ایک بڑے سانحے سے گزر رہے ہیں، سعید غنی

?️ 27 ستمبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت سعید غنی کا

کینیڈا: اسرائیل لبنان کی خودمختاری اور ارضی سالمیت کا احترام کرے

?️ 10 اپریل 2026 سچ خبریں: کینیڈا کی وزیر خارجہ آنیتا آنند نے صہیونی حکومت

صدر سے مشاورت کے بغیر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا ترمیمی بل سینیٹ سے منظور

?️ 16 جون 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان کو صدر سے مشاورت

بائیڈن کی الٹی گنتی شروع

?️ 2 اکتوبر 2024سچ خبریں: امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا کہ نیتن یاہو سے بات

دہشت گردی ہمارے جینز کا حصہ بن چکی ہے: اسرائیلی میڈیا

?️ 15 فروری 2025سچ خبریں: اسرائیل کے زیمان اخبار نے ایک تفصیلی رپورٹ میں مقبوضہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے