غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو اور اس کی کابینہ ہے

غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو اور اس کی کابینہ ہے

?️

غزہ میں قتل عام اور بھوک کا ذمہ دار اور نیتن یاہو اور اس کی کابینہ ہے:فلسطینی مزاحمتی تنظیمیں
ایرنا خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کی بڑی مزاحمتی تنظیموں نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو اور اس کی حکومت کو نوارِ غزہ میں جاری قتل عام اور بھوک پھیلانے کی منظم پالیسیوں کا براہ راست ذمہ دار قرار دیا ہے۔ ان جماعتوں نے کہا ہے کہ یہ اقدامات بین الاقوامی انسانی حقوق  کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

یہ بیان جسے حماس، جہاد اسلامی، الجبہ الشعبیہ، الجبہ الدیموقراطیہ، الجبہ الشعبیہ (فرماندهی کل) اور ابتکارِ ملی فلسطین نے مشترکہ طور پر جاری کیا واضح کرتا ہے کہ غزہ میں جان بوجھ کر بھوک اور قحط مسلط کرنا صہیونی حکومت کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کا مقصد فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے بےدخل کرنا اور نسل کشی کے منصوبے کو آگے بڑھانا ہے۔

اس بیان میں تنظیموں نے خبردار کیا کہ اسرائیلی حکومت کا یہ جارحانہ رویہ نہ صرف موجودہ مذاکراتی عمل کو ناکام بنائے گا بلکہ علاقے میں مزید کشیدگی کا سبب بنے گا جس کی مکمل ذمہ داری صہیونی حکومت اور اس کے بین الاقوامی حامیوں پر عائد ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ نیتن یاہو ایک جنگی مجرم ہے اور اس کی  کابینہ اجتماعی قتل  بھوک کی جنگ اور جبری نقل مکانی جیسے اقدامات کی پوری طرح ذمہ دار ہے۔ ان اقدامات کو منظم جرم قرار دیا گیا جو انسانی حقوق اور عالمی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

مزاحمتی جماعتوں نے امریکی حکومت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ امریکہ، نتانیاہو کابینہ کا مرکزی حامی ہونے کے ناطے، ان مظالم کا شریک ہے۔ انہوں نے امریکہ پر الزام عائد کیا کہ وہ اسرائیلی حکومت پر سنجیدہ دباؤ ڈالنے میں ناکام رہا، جس کی وجہ سے مذاکراتی عمل متاثر ہوا۔

بیان میں اقوام متحدہ، یورپی یونین اور دیگر عالمی اداروں کی خاموشی کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ جماعتوں نے کہا کہ عالمی برادری کی بےحسی، اسرائیل کو مزید جرائم کے ارتکاب پر اکسا رہی ہے۔

فلسطینی تنظیموں نے دنیا بھر کے فلسطینیوں، عرب اقوام، مسلمانوں اور آزاد خیال انسانوں سے اپیل کی کہ وہ غزہ پر جاری مظالم کو روکنے کے لیے عملی اقدامات، سیاسی دباؤ، عوامی مہمات اور میڈیا کے ذریعے اپنی کوششیں تیز کریں۔

مزاحمتی جماعتوں نے اپنے بیان کے اختتام پر کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ اپنے عہد کو دہراتے ہیں اور ہر ممکن طریقے سے مزاحمت جاری رکھیں گے تاکہ نوارِ غزہ کا محاصرہ توڑا جائے، اسرائیلی حملے بند ہوں اور فلسطینی قوم کو آزادی، واپسی اور خودمختاری حاصل ہو۔

 

مشہور خبریں۔

صہیونی قیادت میں غزہ کے مستقبل پر گہرا اختلاف، کیا مصر قطر اور ترکیہ کی جگہ سنبھالے گا؟

?️ 22 دسمبر 2025صہیونی قیادت میں غزہ کے مستقبل پر گہرا اختلاف، کیا مصر قطر

ایرانی سپریم لیڈر شہید علی خامنہ ای کی تشییع جنازہ ایران کا ٹرمپ کے لیے ایک چیلنجنگ سیاسی پیغام: سی این این

?️ 3 جولائی 2026سچ خبریں:امریکی نشریاتی ادارے سی این این نے اپنی رپورٹ میں اعتراف

کوششوں کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری میں اضافہ

?️ 21 ستمبر 2023سچ خبریں:غیر انحصاری سیاسی بحث کے باوجود چین میں جرمن سرمایہ کاری

تنازعہ کشمیر کو نظر انداز کرنے سے خطے میں فلسطین جیسی صورتحال پیدا ہوسکتی ہے: کل جماعتی حریت کانفرنس

?️ 30 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) کل جماعتی حریت کانفرنس نے بھارت کی توسیع پسندانہ

ڈالر کی غیرقانونی تجارت کےخلاف اقدامات سے پاکستان کی ترسیلات زر بڑھ گئیں، بلومبرگ

?️ 17 دسمبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی غیر

شامی عوام معاشی دہشت گردی کا شکار

?️ 25 جنوری 2022سچ خبریں:  شام کے نائب وزیر خارجہ بشار الجعفری نے انسانی حقوق

ترکی اور اسرائیل کے تعلقات علاقائی سلامتی کے لیے اہم ہیں:ترک صدر

?️ 23 دسمبر 2021سچ خبریں:ترک صدر نے یہ بتاتے ہوئے کہ انقرہ اور تل ابیب

ملک بھر میں ایک ہی تعلیمی نصاب ہوگا:وزیر تعلیم

?️ 16 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے