?️
غزہ دوبارہ تعمیر ہوگا،نیتن یاہو اپنے مقاصد میں ناکام رہا
فلسطینی امور کے ماہر عادل شدید نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت کے باوجود غزہ ایک بار پھر تعمیر ہوگا، اور دشمن کی تباہ کن جنگی مشین جس نے ہر چیز کو ملبے کا ڈھیر بنا دیا، اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہی۔
خبر رساں ادارے شہاب کے مطابق، عادل شدید نے کہا کہ تمام اسرائیلی ماہرین، تجزیہ نگاروں اور سیاسی رہنماؤں نے تسلیم کیا ہے کہ نیتن یاہو کے “مکمل فتح” کے نعروں اور جلد کامیابی کے دعووں کو سخت ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے بے پناہ قتل و غارت، نسل کشی اور تباہی کے باوجود اپنے کسی بھی اسٹریٹیجک ہدف کو حاصل نہیں کیا۔
عادل شدید کے مطابق، اسرائیلی افواج نے غزہ میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی — اسپتالوں، تعلیمی اداروں، جامعات، لیبارٹریوں، مساجد اور بنیادی ڈھانچے کو مٹا دیا گیا۔ ان کے بقول، مقصد یہ تھا کہ زندگی کی تمام علامتیں ختم کر دی جائیں اور اہلِ غزہ کو جبری طور پر ہجرت پر مجبور کیا جائے تاکہ واپسی کی صورت میں ان کے لیے کوئی قابلِ رہائش جگہ باقی نہ رہے۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام نے ناقابلِ بیان قربانیاں دی ہیں، مگر اسرائیل اب خود اعتراف کر رہا ہے کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا۔
عادل شدید نے پُرعزم لہجے میں کہا کہ غزہ ایک بار پھر سے آباد ہوگا، اور دشمن کی جنگی مشین جس نے جو کچھ بھی تباہ کیا ہے، وہ سب دوبارہ تعمیر کیا جائے گا۔
دریں اثناء، ایرنا کے مطابق، حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا پہلا مرحلہ جمعہ کو دوپہر ۱۲ بجے (وقتِ قدس) نافذالعمل ہوا، جس کی منظوری اسرائیلی کابینہ نے اسی روز صبح دی تھی۔
اس سے قبل فلسطینی وزارتِ صحت کے ڈائریکٹر جنرل منیر البرش نے بتایا تھا کہ غزہ کی ۳۸ اسپتالیں مکمل طور پر تباہ ہو چکی ہیں، اور صرف ۱۲ اسپتال کسی حد تک خدمات انجام دے رہے ہیں۔
شفا میڈیکل کمپلیکس کے سربراہ محمد ابو سلمیہ نے کہا ہے کہ ۸ لاکھ سے زائد بے گھر افراد شمالی غزہ واپس لوٹنے کی تیاری کر رہے ہیں، تاہم صحت کا نظام مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے اور بنیادی سہولیات ناپید ہیں۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
مچاڈو نے نوبل امن انعام ڈونلڈ ٹرمپ کو پیش کر دیا
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:وینزویلا کی اپوزیشن رہنما ماریا کورینا مچاڈو ، جو 2025ء کی
اکتوبر
امریکا میں روزگار کا بحران شدت اختیار کر گیا،ریپبلکنز کے معاشی وعدے ناکام
?️ 20 اکتوبر 2025امریکا میں روزگار کا بحران شدت اختیار کر گیا،ریپبلکنز کے معاشی وعدے
اکتوبر
روس کے ساتھ اپنی غلطی کو چین کے ساتھ نہ دہرائیں:نیٹو کا مغرب کو انتباہ
?️ 7 جنوری 2023سچ خبریں:نیٹو کے سیکرٹری جنرل کا دعویٰ ہے کہ مغرب نے روس
جنوری
ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی کی طرف سے بڑے پیمانے پر کشمیریوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت
?️ 14 نومبر 2025سرینگر: (سچ خبریں) جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے غیر قانونی
نومبر
روسی سینیٹر: اسرائیل، ایران اور امریکہ کے معاہدے میں اصل ہارنے والا ہے
?️ 18 جون 2026سچ خبریں: روس کی فیڈریشن کونسل (ایوانِ بالا) کے نائب سربراہ نے
جون
چین دنیا کی سب سے بڑی میزائل طاقت
?️ 25 اگست 2022سچ خبریں: امریکی فضائیہ اکیڈمی کی ایک رپورٹ کے مطابق، چین
اگست
چین نے قرضوں کے ذریعے امریکہ اور یورپ میں کس طرح اثر و رسوخ بڑھایا؟
?️ 18 نومبر 2025 چین نے قرضوں کے ذریعے امریکہ اور یورپ میں کس طرح
نومبر
بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں خواتین اور بچوں کو تشدد کا نشانہ بنانا شروع کردیا
?️ 19 اپریل 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کی
اپریل