عمان کے مفتی اعظم کا صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کا مقابلہ کرنے کا مطالبہ

عمان

?️

سچ خبریں:عمان کے مفتی اعظم نے اسلامی امت سے متحد ہو کر صیہونی حکومت کی انتہا پسند کابینہ کا مقابلہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

عمان کے مفتی اعظم احمد بن حمد الخلیلی نے مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے اس حکومت کی انتہا پسند کابینہ کا مقابلہ کرنے کے لیے امت اسلامیہ کے اتحاد پر زور دیا۔

الخلیلی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ دائیں بازو کی صہیونی کابینہ کا مسجد اقصیٰ پر قبضہ کرنے کا مطلب جنگ کا اعلان کرنا ہے اور امت اسلامیہ کو مسجد اقصیٰ اور مقبوضہ فلسطینی سرزمین کی آزادی تک اس کابینہ کا مقابلہ کرنے کے لیے متحد ہونا چاہیے۔

الخلیج آن لائن ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق عمان کے مفتی اعظم نے مزید کہا کہ یہ امت اسلامیہ کے کندھوں پر ایک دینی فریضہ ہے جسے مکمل طور پر اور بغیر کسی کمی کے پورا کرنا چاہیے۔

یاد رہے کہ صیہونی حکومت کے قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بن گوئر نے مسجد الاقصی پر اس حکومت کی جارحیت کے تسلسل میں ایک بار پھر اس مقدس مسجد پر حملہ کیا اور اس کی بےحرمتی کی جس سے فلسطینیوں میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے اور جہاد اسلامی کا کہنا ہے کہ ہم قابضین کے پیروں تلے زمین ہلا دیں گے۔

 

مشہور خبریں۔

 غزہ کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ وقت لے گا:اسرائیلی اخبار

?️ 24 اگست 2025 غزہ کو مکمل تباہ کرنے کا منصوبہ ایک سال سے زیادہ وقت

سینیٹ قائمہ کمیٹی نے ’نیکروفیلیا کو جرم قرار دینے کیلئے قوانین کی منظوری دیدی

?️ 11 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے داخلہ نے نیکروفیلیا کو

غزہ کا انتظام کس کے ہاتھ میں رہے گا؟

?️ 7 دسمبر 2025سچ خبریں:متوقع ہے کہ سال کے اختتام سے قبل غزہ کی انتظامیہ

ٹرمپ کے اسرائیلی قیدیوں کے بارے میں بیان سے اہل خانہ ناراض 

?️ 23 اگست 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعے کے روز ایک بیان میں

صلح کے دھوکے سے جنگ کی حقیقت تک؛ تھائی لینڈ–کمبوڈیا سرحد پر ٹرمپ کی جنگ بندی کا خاتمہ

?️ 11 دسمبر 2025سچ خبریں:چند ہفتے قبل اس جنگ بندی  کو جسے ڈونلڈ ٹرمپ نے

بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست

?️ 22 نومبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی

حماس کے پاس اب بھی سیکڑوں میزائل ہیں:صیہونی میڈیا کا اعتراف   

?️ 7 اپریل 2025 سچ خبریں:صیہونی ریاست کے سلامتی اداروں نے فلسطینی مزاحمتی تحریک کی

ہمیں واضح پیغام دیا گیا پاکستان کے ساتھ ہیں لیکن آئی ایم ایف پروگرام مکمل کریں، وزیراعظم

?️ 24 جنوری 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے