?️
سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ نے اس بات پر زور دیا کہ کچھ لوگ اندر سے امت مسلمہ کو نشانہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسلام کی مسخ شدہ تصویر پیش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
المسیرہ چینل کی رپورٹ کے مطابق یمن کی تحریک انصاراللہ کے سربراہ عبدالملک الحوثی نے زور دیا کہ مبلغین اور علماء کو حقائق سے آگاہ ہونا چاہیے کیونکہ دشمنان اسلام عسکری، سیاسی، سکیورٹی، اقتصادی اور ثقافتی میدانوں میں اپنی پوری طاقت اور صلاحیت کے ساتھ سرگرم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کو اندر سے نشانہ بنانے کا منصوبہ ہے اور امریکہ اور صیہونی حکومت سے وابستہ بعض ممالک میں بعض علماء اسلام کی مسخ شدہ تصویر پیش کرنے کے درپے ہیں۔
یمن کی انصار اللہ کے سربراہ نے کہا کہ لوگوں کو تقویٰ اور صدقہ کے میدان میں تعاون اور ضرورت مندوں کی مدد کی طرف راغب کیا جائے، الحوثی نے کہا کہ اسلام کے دشمن کفر کو فروغ دینے اور دین کے اصولوں سے روگردانی کے لیے اسلامی معاشرے کو بگاڑنا اور گمراہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہماری امت کو دشمنوں نے نشانہ بنایا ہے ،اسے گمراہ کرنے اور انتشار پھیلانے کی کوششیں کی جارہی ہیں لہذا علماء کو لوگوں کی رہنمائی اور آگاہی کی کوشش کرنی چاہیے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل جنگ بندی کے بجائے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنا رہا ہے
?️ 30 جولائی 2025اسرائیل جنگ بندی کے بجائے غزہ پر کنٹرول کا منصوبہ بنا رہا
جولائی
بائیڈن ریاض کی راہ میں
?️ 3 جون 2022سچ خبریں:تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ریاض کے بارے میں واشنگٹن
جون
صیہونی وزیراعظم متحدہ عرب امارات پہنچ گئے؛ بینیٹ کا طیارہ ریاض کی فضا سےاڑکر ابوظہبی کیوں گیا؟
?️ 13 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونیوں کی جانب سے ایک غیر معمولی اور انتہائی فکر انگیز
دسمبر
ترک عوام نے ہرتزوگ کے دورے کے خلاف احتجاج کیا اور ہم سب قاسم سلیمانی ہیں کے نعرے لگائے
?️ 12 مارچ 2022سچ خبریں: حزب اللہ انصار اللہ کے جھنڈے اور شہید سردار قاسم
مارچ
امریکہ میں سینکڑوں پروازیں منسوخ
?️ 1 نومبر 2021سچ خبریں: امریکن ایئر لائنز نے خراب موسم اور خاص طور پر
نومبر
گولان: "فرات کے آتش فشاں” "الجولانی” کی نظروں کے نیچے؛ دمشق کے حکمرانوں کی طرف سے سبز روشنی یا نااہلی؟
?️ 26 مئی 2025سچ خبریں: روسی مفادات کے خلاف مسلح گروہ کی نقل و حرکت
مئی
صیہونیوں کی جنوبی افریقہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش؛ وجہ؟امریکی جریدے کا انکشاف
?️ 10 ستمبر 2024سچ خبریں: امریکی جریدے نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب کی
ستمبر
یمن کی جانب سے امریکی جہاز کی طرف میزائل فائر
?️ 27 نومبر 2023سچ خبریں:امریکی بحریہ کے ایک جنگی جہاز نے خلیج عدن میں ایک
نومبر