?️
عرب و افریقی پارلیمان کا اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور غزہ میں جنگ روکنے کا مطالبہ
عرب اور افریقی پارلیمان نے قاہرہ میں ہونے والے اپنے ہنگامی اجلاس کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے اسرائیل کی جانب سے قطر پر حملے اور غزہ میں جاری جنگ کی شدید مذمت کی ہے۔ ان پارلیمانوں نے ان اقدامات کو عالمی امن کے لیے براہِ راست خطرہ اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا۔
یہ اجلاس عرب پارلیمان کے سربراہ محمد بن احمد الیمحی اور افریقی پارلیمان کے صدر تشیف شارومبیرا کی قیادت میں منعقد ہوا۔ جاری کردہ بیان میں قطر پر اسرائیلی حملے کو تمام عرب و افریقی ممالک پر جارحیت‘‘ اور اقوامِ متحدہ کے منشور کی صریح خلاف ورزی قرار دیا گیا۔
بیان میں کہا گیا کہ اس طرح کے اقدامات عالمی قوانین کو پس پشت ڈال کر ’’قانون جنگل‘‘ مسلط کرنے کے مترادف ہیں۔ مزید کہا گیا کہ غزہ پر جاری جنگ نسل کشی، نسلی تطہیر اور بھوک کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی واضح مثال ہے جس میں اب تک ہزاروں بے گناہ شہری خصوصاً خواتین اور بچے جاں بحق ہو چکے ہیں۔
اس اعلامیے میں مغربی کنارے میں اسرائیلی جرائم کا بھی حوالہ دیا گیا اور عالمی برادری کی خاموشی پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا کہ موثر اقدامات کی کمی دراصل اسرائیل کو مزید مظالم پر اُکسا رہی ہے۔ پارلیمانوں نے اقوامِ متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ فلسطینیوں اور دیگر عرب ممالک پر حملے فوری طور پر روکے جائیں۔
بیان میں جنوبی افریقہ کی جانب سے اسرائیل کے خلاف عالمی عدالتِ انصاف میں مقدمہ دائر کرنے کی حمایت کی گئی اور دیگر ممالک پر زور دیا گیا کہ وہ بھی اس اقدام میں شامل ہوں۔ اس موقع پر مصر اور اردن کے ان اقدامات کو بھی سراہا گیا جن کے ذریعے انہوں نے فلسطینی عوام کی جبری ہجرت کے منصوبے کی مخالفت کی۔
مزید برآں، پارلیمانوں نے دنیا کے تمام ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ آئندہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر تسلیم کریں اور عالمی پارلیمانی اداروں سے کہا کہ اسرائیلی کنیسٹ کی رکنیت معطل کر کے اسے ایک منفور ادارہ قرار دیا جائے۔
بیان کے آخر میں اقوامِ متحدہ کے نظام، بالخصوص سلامتی کونسل کے فیصلوں کے ڈھانچے میں اصلاحات اور حقِ ویٹو کے خاتمے پر زور دیا گیا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
صیہونی فوج نے امدادی کارکنوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا؛صہیونی میڈیا کا اعتراف
?️ 23 اپریل 2025 سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین کی خبروں پر پردہ ڈالنے والا صہیونی میڈیا
اپریل
کیا حکومت اور پی ٹی آئی میں مذاکرات ہو سکتے ہیں؟
?️ 27 جون 2024سچ خبریں: پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر ایک بار پھر مفاہمت، مذاکرات،
جون
گوجرانوالہ: انسداد دہشت گردی عدالت کا رانا ثنااللہ کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم
?️ 24 فروری 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) گوجرانوالہ کی انسداد دہشت گردی عدالت نے اداروں کو
فروری
پی ٹی آئی میں سب غیرسیاسی لوگ ہیں، مذاکرات ہونے چاہئیں۔ طلال چودھری
?️ 2 جولائی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیر مملکت داخلہ طلال چودھری نے کہا کہ
جولائی
نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے مشاورت شروع، وزیراعظم نے اپوزیشن لیڈر کو خط لکھ دیا
?️ 4 جون 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) ملک کے نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری
جون
غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا
?️ 6 ستمبر 2025 غزہ کی جنگ نے اسرائیل کا حقیقی چہرہ بے نقاب کر دیا
ستمبر
امریکی قابضین کا دہشت گردوں کو شامی فوج کے ٹھکانوں پر حملہ کرنے کا حکم
?️ 3 دسمبر 2024سچ خبریں:المیادین چینل نے اطلاع دی ہے کہ امریکی قابضین نے اپنے
دسمبر
ہآرتض: حضرت مسیح کے مجسمے کی بے حرمتی کی مذمت کرنا منافقت ہے
?️ 22 اپریل 2026سچ خبریں: اسرائیلی اخبار "ہآرتض” نے اپنے ایک مضمون میں لکھا کہ
اپریل